Obsessive–compulsive disorder (OCD) خیالات و وسواس

اس بیماری میں انسان کو وسواس ہوتا ہے ۔ہر چیز پر شک ہوتا ہے۔انسان کو برے خیالات آتے ہیں

اقسام

او سی ڈی کی علامات

آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر میں بنیادی طور سے دو طرح کی علامات ہوتی ہیں۔

(۱وہم کے خیالات۔ (آبسیشنز

(۲ ایسے کام جن کو بار بار کرنے کے لیے مریض اپنے آپ کو مجبور پاتا ہے۔ (کمپلشنز

(۱ وہم کے خیالات۔ (آبسیشنز

مریضوں کے ذہن میں بار بار کچھ خیالات، وہم، شک اور وسوسے آتے ہیں جو گھنٹوں تک آتے رہتے ہیں۔مریض ہر جگہ شک کرنے لگتا ہے چاہے نماز و یا اصول دین ہوں یا فروغ دین ہوں یا پھر دوسرے مسائل ہوں۔ مریض کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ فضول خیالات ہیں۔ مریض ان کو بار بار اپنے ذہن میں آنے سے روکنے یا ان کو ذہن سے جھٹکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن یہ خیالات ذہن سے نہیں نکلتے۔ مریض کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ اس کے اپنے ہی خیالات ہیں لیکن یہ اس کی کوشش کرتا ہے لیکن یہ خیالات ذہن سے نہیں نکلتے۔ مریض کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ اس کے اپنے ہی خیالات ہیں لیکن یہ اس کی مرضی کے خلاف ذہن میں آتے رہتے ہیں۔ بعض دفعہ لوگوں کوبار بار اس طرح کے خیالات آتے ہیں کہ وہ کسی کو مار دیں یا بر بھلا کہیں۔ حالانکہ لوگ ان خیالات کو صحیح نہیں سمجھتے اور ان پر عمل نہیں کرتے لیکن یہ خیالات بہت ہی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ مریضوں کو دن بھر اس طرح کے خیالات آتے رہتے ہیں کہ وہ جراثیم یا گرد سے آلودہ ہیں یا ان کو کوئی بڑی بیماری مثلاً کینسر یا ایڈز لگ جائے گی۔

(کمپلشنز 2 (بار بار کو ئی کام بلا وجہ دہرانا

اس بیماری کے بہت سے مریض بعض کام بے شمار دفعہ دہراتے ہیں، مثلاً بعض لوگ ایک ایک گھنٹے تک ہاتھ دھوتے رہتے ہیں ، یا پچاس پچاس دفعہ چیک کرتے ہیں کہ دروازہ کہیں کھلا تو نہیں رہ گیا۔ اکثر مریضوں کو پتہ ہوتا ہے وہ یہ کام کر چکے ہیں اور اسے دوبارہ کرنا فضول کام ہے اور بیکار ہے، مثلاً ہاتھ صاف ہیں یا دروازہ کھلا ہے لیکن ان کے دل میں اس کام کو پھر کرنے کا شدید تقاضہ پیدا ہوتا ہے اور اگر وہ اس کام کو پھر نہ کریں اور اس سے رکنے کی کوشش کریں تو شدید گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔ بعض دفعہ مریض اس طرح کے کام بار بار اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ انھیں لگتا ہے کہ اگر وہ یہ کام نہیں کریں گے تو ان پر یا ان کے گھر والوں پہ کوئی بڑی مصیبت آ جائے گی۔

وجوہات

گناہوں میں مبتلا

توکل خدا میں کمی و ناامیدی

مٹی کھانا

طویل خواہشات

بین طلوع ین سونا

سودائی مزاج کا غلبہ

علاج

داروی سودابر

داروی شافیہ کو انڈے کی سفیدی و سرکہ کیساتھ کھائیں۔ایک مسور کی دال کے برابر

شافیہ بآب گل سرخ

شمپو گل خطمی سر سر دھوئیں

سر ہر مہندی لگائیں

مسواک اراک استعمال کریں

انار کھائیں۔

لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ زکر کثرت سے کریں

روزہ رکھیں

روایات

نماز:

امام  جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں

کوئی بھی مومن چالیس دن نہیں گزارے گا جب تک کہ وہ وسواس میں مبتلا نہ ہو اس کو دور کرنے کے لیے تو دو رکعت نماز پڑھو اور اس سے اللہ کی پناہ مانگو۔

مکارم الاخلاق ص٣٢٨

Shopping Cart