Nutrition during pregnancy ماں کی غذا طب اہلبیتؑ

ؑ             ماں و بچہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے عام خواتین سے زیادہ حاملہ خواتین کو غذا کی ضرورت پڑتی ہے

صحت مند حمل کو برقرار رکھنے کے لیے ، ہر دن تقریباً 300 اضافی کیلوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کیلوری پروٹین ، پھل ، سبزیاں اور سارا اناج کی متوازن غذا سے آنی چاہئے۔

سویق گندم

سویق سنجد

سویق جو

آخروٹ و پنیر

بہ

ناشپاتی

کندر چبا چبا کر کھانے ہیں

کاسنی

میٹھا سیب

دودھ

کھجور

شھد

کندر و شھد استعمال کریں

پہلے ماہ

دو وقت کھانا کھائیں سورہ قدر پڑھ کر کھائیں

دوسرے ماہ

سنجد کھائیں اور سورہ توحید زیادہ پڑھیں

تیسرے ماہ

یک سیب کھائیں اس پر آیت الکرسی پڑھ کر کھائیں

چوتھے ماہ

انجیر کھائیں اور اس پر سورہ یسین پڑھیں

پانچویں ماہ

ایک عدد انڈہ اور اس پر سورہ حمد پڑھیں

چھٹے ماہ

انار کھائیں اور اس پر سورہ فتح پڑھیں

ساتویں ماہ

بہی کھائیں اور اس پر سورہ یٰسین پڑھیں

 آٹھویں ماہ

مصری اور تھوڑا سا زعفران پیس کر کھائیں اس پر سورہ نصر پڑھیں

نویں ماہ

دودھ و کجھور پیس کر کھائیں اور اس پر سورہ دھر پڑھیں

نبی ﷺفرماتے ہیں.حاملگی کے دوران خواتین کو کندر کھلائیں.بچے کی عقل زیادہ ہو گی دل مضبوط ہو گا.اگر بیٹا ہو گا تو بہادر ہو گا اگر بیٹی کوئی تو خوش اخلاق اور شوہر کے نزدیک خوش اقبال ہو گی

اصول کافی ج6ص23

سویق

حاملہ ہونے سے قبل مرد و ذن دونوں چودہ دن کھائیں .حاملہ ہونے کے بعد عورت کھائے ایک ماہ استعمال کرے.اس کو ناشتے میں خشک کھائیں دو سے تین چمچ

سویق

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں.حاملہ خواتین کو سویق کھلائیں.ہڈیاں کو مضبوط کرتے ہیں.ہڈیاں پر گوشت کو اگاتے ہیں.بچے کو شکم مادر میں مضبوط کرتے ہیں.

طب الائمہ ص 88

خربوزہ + پنیر

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم

حاملہ خاتون اگر خربوزے کو پنیر کے ساتھ کھائے تو اس کی اولاد خوبصورت اور خوش اخلاق ہو گی.

بحار الأنوار، ج 62، ص 299.

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و االہٖ وسلم:بہِ کھایا کرو کیونکہ وہ دل کو محکم اور شاداب کرتا ہے،دل کو شجاعت بخشتا ہے اور اولاد کو خوبصورت بناتا ہے۔

بحار الانوار ج66ص166

امام جعفر صادقؑ کے پاس ایک شخص آیا اور فرمایا یا ابن رسول الله مجھے بچہ پیدا ہوتا ہے اس میں کمزوری اور بیوقوفی ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا سویق کھاٶ۔خود بھی کھاٶ اور اپنی بیوی کو بھی کھلاٶ۔اس سے گوشت بنتا ہے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور جب گوشت پیدا ہو گا اور ہڈیاں مضبوط ہوں گی بچہ طاقتور پیدا ہو گا

طب الائمہ ع ص، 84

نبی ﷺفرماتے ہیں.حاملہ خواتین کو دودھ پلائیں شکم مادر میں بچے کی عقل کو زیادہ کرتا ہے

بحارالانوار ج ,59ص294

امام جعؑفر صادق فرماتے ہیں.حاملہ خواتین کو بہ کھلائیں شکم مادر میں بچہ خوبصورت پیدا ہو گا

اصول کافی ج,6 ص 990

نبیﷺ فرماتے ہیں.حاملہ خواتین کو تاکید کرو بہی کھائیں تا کہ ان کہ بچے خوش اخلاق( پیدا )ہوں

مستررک اوسائل ج3ص116

نبیﷺ فرماتے ہیں.ماؤں کو چاہے کہ دوران حمل کے آخری مہینوں میں کھجور کھائیں تاکہ ان کے بچے خوش اخلاق پیدا ہوں

مستررک الوسائل ج 3ص113

ناشپاتی اور کاسنی کھانے سے شکم مادر میں بچہ خوبصورت پیدا ہوتا ہے

Shopping Cart