leprosy کوڑھ،جزام

جذام جس کو عام زبان میں کوڑھ بھی کہا جاتا ہے ایک متعدی یا چھوت کا یا ایک سے دوسرے کو لگنے والا مرض

(infectious disease) ہے جو ایک جراثیم، جس کو مائیکوبیکٹیریم جذام (Mycobacterium lepraee) کہتے ہیں اس کی وجہ سےپیدا ہوتا ہے۔ کوڑھ کے مرض میں مریض کا جسم گلنا شروع ہو جاتا ہے‘ جسم میں پیپ پڑجاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی انسان کا گوشت ٹوٹ ٹوٹ کر نیچے گرنے لگتا ہے۔کوڑھی کے جسم سے شدید بو بھی آتی ہے کوڑھی اپنے اعضاء کو بچانے کے لیے ہاتھوں‘ ٹانگوں اور منہ کو کپڑے کی بڑی بڑی پٹیوں میں لپیٹ کر رکھتے ہیں۔ جذام کا جراثیم عدوی پیدا کرکے جاندار کے جسم کی جلد، چہرے اور دیگر حصوں پر بدنمائی اور خراب شکلی کا موجب بنتا ہے جو جذام کا انسانی ذہن پر سب سے زیادہ خوف پیدا کرنے والا پہلو ہے۔ جذام کا موجب بننے والے

(Gerhard Aramauer Hansen)جراثیم کا انکشاف سب سےپہلے

نے کیا اور اسی کی مناسبت سے جذام کو ہانسین بیماری بھی کہا جاتا ہے۔

امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں

ریحان انبیاءؑ کی سبزی ہے ۔اس میں آٹھ خصوصیات ہیں جس میں سے ایک یہ جزام سے محفوظ رکھتی ہے۔

الکافی ج6ص364

مام موسٰی کاظمؑ فرماتے ہیں

چقندر کے پتے کھاؤ۔یہ نیند کو آرام دہ بناتی ہے،جزام کی رگ کو ختم کرتی ہے،بہترین سبزی ہے

الکافی ج6ص369

(کرفس(ایک قسم کی سبزی

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم فرماتے ہیں

کرفس بندشوں کو کھولتا ہے،دل کو تر و تازہ کرتا ہے،حافظے کے لئے مفید ہے اور دیوانگی،کو ڑھ،برص اور ڈر کو دور کرتا ہے۔

الدروس

کرفس حافظے کو تیز کرتا ہے،شادابی کا باعث ہے اور دیوانگی،جذام اور برص سے بچاتا ہے۔

بحارالانوار ج،63ص239

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں۔

ہر جمعہ کو تھوڑی سی مونچھیں اور ناخن چھوٹے کرلیا کرو،اگرچہ بہت کم بڑھے ہوں پھر بھی انہیں ہلکا سا تراش لیا کرو کیونکہ اس طرح دیوانگی،کوڑھ اور برص سے محفوظ رہوگے۔

الکافی ج3ص418

نبی ﷺفرماتے ہیں

اے علی ؑکھانے کا آغاز و اختتام نمک سے کیا کرو خدا ستر بیماریاں سے امان میں رکھے گا جس میں کمترین جذام ہے

المحاسن ج2ص593

امام جعفر صؑادق عفرماتے ہیں۔

آبرو کو کنگھی کیا کرو جذام سے بچاتی ہے

طب الائمہ ص19

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

سنامکی جذام،پیسی ،بھک و جنون سے بچاتی ہے

مکارم الاخلاق ص،188

نبی ﷺفرماتے ہیں

اگر کوئی نماز فجر کے بعد تین بار سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم وبحمده ولا حول ولا قوة إلا بالله، اس زکر کو پڑھے گا ۔وہ جزام،کوڑھ،پیسی،فلج سے محفوظ رہے گا

الخصال ص 220

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں

شلجم کھاؤ.جزام کی رگ کو ختم کرتا ہے اور ہر درد کو جسم سے باہر نکال دیتا ہے

المحاسن، ج 2، ص 333

نبی ﷺفرماتے ہیں

انار کے درخت اور مورد سے خلال نہ کریں یہ جذام کو متحرک کرتا ہے

المحاسن ج2ص125

امام جعفر صادق ؑفرماتے ہیں۔

زکام جذام سے امان میں رکھتا ہے

طب الائمہ ص 108

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں

مدینہ کی مٹی جزام کو دور کرتی ہے

طب الائمہ ص 64

امام علی ؑفرماتے ہیں

غدود کھانے سے بچو کیونکہ وہ جذام کو حرکت دیتے ہیں

المحاسن ج2ص 564

امام علی رضا ؑفرماتے ہیں

غسل کیے ہوِئے پانی سے دوبارہ غسل کرنا جذام کا سبب بنتا ہے

الکافی ج6ص503

علاج

داروی شافیہ

تربت امام حسین ع

جامع بآب شلجم۔

سنا مکی

چقندر

Shopping Cart