Insanilty پاگل پن،دیوانگی،جنون

جو چیزیں پیدائشی دیوانگی کا باعث ہیںا

امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیںا

ایک نزدیکی کے بعد دوسری نزدیکی جبکہ درمیان میں غسل نہ ہو بچے کی دیوانگی کا سبب ہے۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم فرماتے ہیں

مرد کے لئے مکروہ ہے کہ احتلام کے بعد عورت سے نزدیکی کرے مگر یہ کہ احتلام کے بعد غسل کرلے اور اگر غسل کے بغیر نزدیکی کرے تو بچہ پیدائشی دیوانہ ہوگا پھر اپنے علاوہ کسی کو ملامت نہ کرے۔

بحارالانوارج59ص321

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم حضرت علی علیہ السلام کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اے علی علیہ السلام مہینے کے آغاز میں،درمیان میں اور آخر میں اپنی بیوی سے نزدیکی نہ کرنا کیونکہ اس صورت میں دیوانگی،کوڑھ اور پاگل پن تمہاری بیوی اور بچے میں سرائیت کر جائے گی۔

اصول کافی ج5ص499

جو چیزیں دیوانگی سے بچاتی ہیں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم نےحضرت علی علیہ السلام کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایاکہ اے علی علیہ السلام کھانے کا آغاز اور اختتام نمک سے کرو، کیونکہ جو کوئی اپنے کھانے کا آغاز اور اختتام نمک سے کرتا ہے وہ (بہتر72)طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے جن میں دیوانگی، کوڑھ اور برص وغیرہ شامل ہیں۔

المحاسن ج1ص196

نبی ﷺفرماتے ہیں

 جو دسترخوان پر بچے ہوئی غذا کے ٹکڑے کھائے گا وہ جنون،جزام,پیسی و آب زرد(پیٹ میں زرد پانی جو جمع ہو جاتا ہے) اس سے محفوظ رہےگا

مکارم الاخلاق ص 146

نرگس کے پھول سونگھنا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلٖ وسلم فرماتے ہیں

نرگس کے پھول کو سونگھا کرو،اگرچہ دن میں ایک بار ہی سہی،حتیٰ ہفتے میں ایک بار،حتیٰ مہینے میں ایک بار،حتیٰ سال میں ایک بار،حتیٰ اپنی ساری عمر میں ایک بار،کیونکہ دل میں دیوانگی،کوڑھ اور برص کا ایک بیج ہوتا ہے اور وہ نرگس کے پھول کو سونگھنے سے ختم ہوجاتا ہے۔

طب النبي، ابو العباس جعفر بن محمد المستغفري، ص۳۰ج.

ہر جمعہ کو مونچھیں اور ناخن تراشنا

ہر جمعہ کو تھوڑی سی مونچھیں اور ناخن چھوٹے کرلیا کرو،اگرچہ بہت کم بڑھے ہوں پھر بھی انہیں ہلکا سا تراش لیا کرو کیونکہ اس طرح دیوانگی،کوڑھ اور برص سے محفوظ رہوگے۔

طب الائمہ

Shopping Cart