نبی ﷺفرماتے ہیں۔
معدہ تمام بیماریوں کا گھر ہے اور پرہیز تمام بیماریوں کا علاج ہے
بحارالانوار
وجوہات
زیادہ کھانا
چبا چبا کر نہ کھانا
خالی پیٹ غسل
کیمیکل
ٹھنڈا پانی و بوتلیں
چکنائی والی چیزیں و بازای کھانے
گوشت وغیرہ کے فوراً بعد پانی پینا
گرم کھانے کھانا
زیادہ انڈے کھانے سے
کچا یا پرانا گوشت کھانے سے
خشک نمک لگا ہوا گوشت کھانا
زیادہ میڈیسن کے استعمال سے
علامات
کھانے کے بعد جلن
معدہ میں درد و جلن
پھول جانا
اگر السر ہے تو خون کی الٹیاں
سیاہی مائل پیشاب کا رنگ
متلی و الٹیاں
بھوک میں تبدیلی
بغیر کسی وجہ سے وزن کی کمی
وہ چیزیں جو معدہ کو مضبوط کرتی ہیں
باقلا
کرفس
صعتر فارسی
چاول کی روٹی
انار کے اندر جھلی
بہ
سنجد
گائے کا دودھ
ناشپاتی
سیب
کھانے کے بعد نمک
آب نیسان
ترہ
وہ چیزیں جو معدہ کو صاف کرتی ہیں
سویق
بہ
کھجور
نیم گرم پانی
معدہ کو مضبوط کرتی ہیں
سویق عدس
ناشپاتی
شربت امام علی رضاؑ
(معدہ کا السر (زخم
علا ج
چاۓ ادرک
شہد+کلونجی
طب اہل بیتؑ میڈسن
مرکب دو
مرکب ایک
ھاضوم
جامعہ امام علی رضاؑ
شافیہ
مرکب تین
امام جعفر صادق (علیہ سلام)فرماتے ہیں۔
معدہ ہر بیماری کا گھر ہے۔پرہیز ہر دوا کا نقطہ آغاز ہے۔تم وہی غذا کھاو جو تمہارے مزاج کے مطابق ہو
طب المصطفٰی ص25
معدہ کی بیماریوں کی وجوہات
کھانے کے درمیان پانی پینا
ٹھنڈا پانی پینا
سخت غذا کھانا
خشک گوشت کھانا
زیادہ انڈے کھانا
خالی پیٹ یا بھرے ہوئے پیٹ غسل کرنا
غذا کو چبا کر نہ کھانا
تیز تیز کھانا
دباغی معدہ) معدہ کی اصلاح کرنے والی غذائیں)
نبی ﷺفرماتے ہیں۔
باقلا کھاؤ اگر معدہ میں کوئی انفکشن ہو گا ختم ہو جائے گا،ہاضمہ مضبوط ہو جائے گا
المحاسن ج2ص506
امام جعفر صادق ؑفرماتے ہیں
باقلا کو چھلکے سمیت کھاؤمعدہ کی اصلاح کرتا ہے
اصول کافی ج6ص344
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں
انار کے اندر جو سفید جھلی ہے انار کواس کے سمیت کھاؤ معدہ کی اصلاح اور غذا کو ہاضم کرتی ہے
المحاسن ج2 ص356
امام علی ع فرماتے ہیں۔
صعتر فارسی غذا کو ہضم کرتا ہے اور معدہ کو تیز کرتا ہے
المحاسن ج2ص516
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں
میٹھا انار گودے سمیت کھاو۔معدہ کے بھاری پن کو دور کرتا ہے،معدہ کو صاف اور غذا کو ہضم
کرتا ہے
طب الائمہ ع ص 87
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔
سنجد ہڈیوں پر گوشت چڑھاتا ہے،قلب کو حرارت پہنچاتا ہے ،معدہ کو صاف و پاک کرتا ہے،جزام و بواسیر کو ختم کرتا ہے,گردوں کو گرم کرتا ہے
داروی معنوی ص219
امام علی ع فرماتے ہیں۔
سیب کھاو معدہ کی اصلاح کرتا ہے
اصول کافی ج6ص357
امام جعفر صادق ع
بہ کھائیں معدہ کی اصلاح کرتا ہے اور دل کو طاقتور بناتا ہے
المحاسن ج2ص550
امام علی ع فرماتے ہیں
سیب کھاو معدہ کی اصلاح کرتا ہے
اصول کافی ج6ص357
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔
پیٹ کی بیماری والے کو چاول کی روٹی کھلاو۔کیونکہ پیٹ کی بیماری والے کے پیٹ میں اس سے
(TB)زیادہ نفع بخش کوئی چیز داخل نہیں ہو سکتی۔یہ معدہ کو درست کرتی ہے اور سل
کی بیماری کا علاج کرتی ہے
اصول کافی ج6ص305
ایک شخص نے امام جعفر صادق ع سے معدہ کی بیماری کا شکوہ کیا آپ نے فرمایا تمہیں گائے کا دودھ پینے سے کس نے منع کیا ہے؟ میں نے عرض کی جی ہاں میں نے (گائے کا دودھ) پیا ہے۔امام نے پوچھا تو نے اسے کیسے پایا میں نے عرض کی معدہ کی اصلاح کرتا ہے اور گردے کی چربی کو زیادہ کرتا ہے اور کھانے کی طلب بڑھاتا ہے
اصول کافی ج6 ص337
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں
ناشپاتی معدہ کی اصلاح کرتی ہے اور اسے طاقت دیتی ہے۔ناشپاتی و سفرجل برابر ہیں۔ناشپاتی سیر ہونے کے بعد اور سفرجل(بہ) کھانے سے قبل کھانے سے زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔جسے بوجھل پن(دل گھٹنے کی بیماری ) ہو اسے چاہے کھانے کے بعد ناشپاتی کھائے
اصول کافی ج6 ص358
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔
خدا نے دانت پیدا کیے ہیں ۔تا کہ خوراک کو چبایا جا سکے اور کھایا جا سکے ۔خوراک کو چبانے سے بھوک بڑھتی ہےاور معدہ کی اصلاح ہوتی ہے
بحارالانوار ج73ص134
معدہ کو پاک (صاف) کرنے والی غذائیں
نبی ص فرماتے ہیں۔
کھجور برنی کھاو۔منہ کو خوشبودار بناتی ہے،معدہ کو پاک کرتی ہے اور غذا کو ہضم کرتی ہے
الخصال ص 416
نبی ص فرماتے ہیں۔
گرم پانی سے (روزہ) افطار کریں۔جگر و معدہ کو پاک کرتا ہے
روضة الواعظین ص341
معدہ کی بلغم
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں
ستو صفرا کو ختم کرتا ہے اور معدہ کو بلغم سے پاک کرتا ہے اور ستر قسم کی بیماریاں کو
دور کرتا ہے
اصول کافی ج6ص306
امام علی ع فرماتےہیں
صعترفارسی کھاو معدہ کی رطوبت کو ختم کرتا ہے،یہ معدہ کے لیے ریشم بن جاتا ہے جیسا کپڑے کا ریشم ہوتا ہے
اصول کافی ج6ص
امام علی رضا ع فرماتے ہیں
کندر کھاو۔معدہ سے بلغم کو ختم کرتا ہے اور معدہ کو تیز کرتا ہے،دماغ کو زیادہ کرتا ہے اور غذا کو
ہضم کرتا ہے
مکارم الاخلاق ص 194
امام موسٰی کاظم ع سے ایک شخص نے معدہ کی رطوبت کی شکایت کی آپؑ نے فرمایا۔ پودینہ کا سفوف بنا کر نھار منہ کھاو
وسائل الشیعہ ج17ص125
معدہ کو تقویت دینے والی غذائیں
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔
سویق عدس کھاو۔پیاس کو ختم کرتا ہے،معدہ کو تقویت دیتا ہے،اس میں ستر بیماریوں سے شفا
ہے،صفرا کو ختم کرتا ہے،پیٹ کو ٹھنڈک دیتا ہے،فشار خون کو روکتا ہے اور گرمی کو ختم کرتا ہے
اصول کافی ج6ص307
نبی ﷺفرماتے ہیں۔
ھاضوم(دوا ہے طب اہلبیت ع کی) استعمال کرو۔جتنی بھی غذا سخت ہے ہضم ہو جائے گی۔معدہ کو تقویت پہنچاتی ہے،بلغم کو ختم کرتی ہے،غذا کو ہضم کرتی ہے اور لقوہ سے بچاتی ہے
مکارم الاخلاق ص187
(مرکب دو(زنجفیلات
یہ دو اتپش قلب،معدہ درد،معدہ کی تقویت کے لیے مفید ہے
طب الائمہ ع ص77
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔
اجوائن اور آخروٹ ملا کر کھائیں۔گردوں کو گرم رکھتے ہیں۔بواسیر کو ختم کرتے ہیں اور معدہ کو
مضبوط کرتے ہیں
بحارالانوار ج63ص198
معدہ کی گرمی
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔
اگر معدہ میں گرمی(آگ) نہ ہوتی تو معدہ غذا کو ہضم نہ کر سکتا ۔اگر ہوا نہ ہوتی تو پاخانہ جسم سے باہر نہ نکل سکتا
علل الشرائع ج1 ص107
معدہ میں بیماریوں کی وجوہات
امام علی علیہ فرماتے ہیں۔
اے کمیل پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھانا۔اس سے معدہ خراب ہوتا ہے
تحف العقول ص172
امام علی رضاؑ فرماتے ہیں۔
زیادہ انڈے کھانے سے معدہ خراب ہوتا ہے
طب الرضا ص 28
امام جوادؑ فرماتے ہیں
خشک گوشت (جو فریج وغیرہ میں رکھ دیتے ہیں)۔بدترین گوشت ہے،معدہ کو خراب کرتا ہے،اس میں کوئی فائدہ نہیں ہے،بیماریوں کا موجب ہے
الکافی ج6 ص314
امام علی رضا فرماتے ہیں
اگر کوئی چاہتا ہے ۔وہ معدہ کی بیماری میں مبتلا نہ ہو۔وہ کھانے کے درمیان میں پانی نہ پئیے درمیان میں پانی پینے سے جسم سرد ہو جاتا ہے خوراک لے جانے والی نالیوں میں پانی آ جاتا ہے۔معدہ بیمار ہو جاتا ہے
اصول کافی ج6ص383
ٹھنڈا پانی پینے سے اور ماء الشعیر(جو کی شراب) کے پانی سے غسل کرنے سے پرہیز کریں۔معدہ کی تباہی کا سبب ہے
مستررک اوسائل ج1ص282
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔
خالی پیٹ حمام میں نہ جاؤ۔کیونکہ اگر کوئی چیز معدہ میں ہوئی تو بدن کی قوت زیادہ کرے گی اور
معدہ کی حرارت کم کرے گی۔اور جب معدہ بلکل بھرا ہوا ہو اس وقت بھی حمام میں مت جاؤ
طبِ آل محمد ص174
امام علی رضاؑ فرماتے ہیں۔
انڈے اور مچھلی اکھٹی کھانے سےپرہیز کریں اس سے ،معدہ خراب ہوتا ہے،قولنج ،بواسیر اور دانتوں میں درد ہوتا ہے
بحارالانوار ج63ص62
نبی ص فرماتے ہیں۔
برنی کھجور کھاؤ معدہ کو صاف کرتی ہے اور زہر کو باہر نکالتی ہے
المحاسن ج2 ص343
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔
ناشپاتی کھاؤ معدہ کو تقویت پہنچاتی ہے
ایک شخص نے امام موسٰی کاظمؑ سے معدہ کی بیماری کی شکایت کی آپ نے فرمایا گائے کا دودھ پی لیں
مکارم الاخلاق ج1ص379
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔
چاول کی روٹی معدہ کے لیے بہت مفید ہے
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔
گائے کا دودھ معدہ کے لیے بہت اچھا ہے
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔
باقلا کھاؤ معدہ کو پاک کرتا ہے
مکارم الاخلاق ج1ص397
امام علی رضاؑ فرماتے ہیں
ترہ سبزی معدہ سے ہوا کو باہر نکالتی ہے
الکافی ج6 ص395
مرکب تین معدہ درد اور پیٹ میں ورم کے لیے مفید ہے
طب الائمہ ص77