امام علی رضا ع فرماتے ہیں۔
بلغم اور خون کی رطوبت گرمی میں ختم ہو جاتے ہیں۔ گرمی میں زیادہ گوشت کا استعمال خصوصاً ، چربی والا گوشت اور زیادہ جسمانی مشقت کی ممانعت کی گئی ہے۔ پیاز سلاد دودھ اور گرمی کے موسم میں ترش اور میٹھے میووں
کا استعمال بہ حد مفید ہے۔ زردی اور یر قان کا سادہ ترین علاج پیاز کا استعمال ہے۔ خاص طور پر اگر پانی میں اُبال کر کھایا جائے۔پیاز کا استعمال پوشیدہ
امراض کو ظاہر کر دیتا ہے۔ اس مہینے میں ایک سالہ بکرے ، دنبے، پرندوں کا گوشت پالتومرغی کا گوشت کا استعمال بہتر ہے۔ اور چوپالوں کا گوشت جتنی بھی جوانی میں ہوں بہتر ہے۔ گرمی میں لسی شربت دودھ اور مچھلی کا استعمال بہت ضروری اور مفید ہے۔ تمام خوراکوں میں بہترین غذا دود ھ ہے۔ نمکین اور کھڑے ہوئے پانی کی مچھلی بے فائدہ ہوتی ہے۔ وہ مچھلی جس کے بدن پر چھلکے نہیں ہوتے وہ بے فائدہ ہوتی ہے۔ بے چھلکے مچھلی کے استعمال سے خون زہریلا ہو جاتا ہے۔ اور جلدی خارش شروع ہو جاتی ہے۔ اس لیے اسلام میں بے چھلکے والی مچھلی کا استعمال ممنوع ہے
طب امام علی رضا ع