امام جعفر صادق(علیہ سلام ) فرماتے ہیں
جب بھی غسل کر کے باہر نکلو خالی سر نہ باہر نکلو۔اوپر ٹوپی رکھ لو (کپڑا وغیرہ)۔چاہے گرمیاں ہوں یا سردیاں اس سے کبھی سر درد نہیں ہو گا۔
مکارم الاخلاق ص55
نبی ﷺفرماتے ہیں
روزہ گرم پانی سے افطار کرو۔میگرین (شدید سر درد) کو برطرف کرتا ہے
ہمان ج2ص153
نبی ﷺفرماتے ہیں۔
سر پر مہندی لگانا ۔میگرین کو ختم کرتا ہے۔بینائی میں اضافہ کرتا ہے ۔جنسی قوت کو زیادہ کرتا ہے
طب النبی ص ص30
نبی ﷺفرماتے ہیں
بارش کا پانی پئیو۔میگرین اور تمام اقسام کے دردوں سے آرام پہنچاتا ہے
مستررک الوسائل ج17ص36
نبی ﷺفرماتے ہیں
آب زم زم کو جس نیت سے بھی پئیو گے اس سے شفا ہو گی
الدعوات ص159
امام جعفر صادق (علیہ سلام )فرماتے ہیں۔
کلونجی تمام بیماریاں کے لیے شفا ہے ۔بخار،میگرین،آنکھوں میں سوجن ،پیٹ میں درد تمام اقسام کے دردوں کا علاج ہے
ؑہمان ص186
داروی شافیہ کو روغن بنفشہ یا روغن گلاب کیساتھ نصف ملا کر مسور کی دال کے دانے کے برابر ناک کے دونوں سوراخوں میں ڈالیں دو یا تین قطرے
طب الائمہ ص126
امام علی رضا (علیہ سلام )فرماتے ہیں۔
کاسنی اور روغن بنفشہ پای زیتون کو پیشانی پر لگائیں اس سے سردرد ختم ہو جاتا ہے
امام موسیٰ کاظم (علیہ سلام )فرماتے ہیں۔
روز جمعہ گل خطمی سے سر کو دھلائی کرو۔سنت پیغمبر (علیہ سلام )ہے۔رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔فقر دُور ہوتا ہے۔بال صاف ہوتے ہیں۔جلد شفاف ہوتی ہے اور انسان میگرین(شدید سردرد) سے محفوظ رہتا ہے
اصول السنةعشر ص55
نبی (علیہ سلام )فرماتے ہیں۔
پر لگائیں میگرین کا علاج ہے (Eyelid)روغن ببفشہ پای زیتون کو آبرو
مکارم الاخلاق ص33