ہر بیماری سے شفایابی کے حصول کی نماز

تین دن روزہ رکھیں۔تیسرے دن ظہر کے قریب غسل کر کے بارگاہ خداوندی میں جائیں اپنا صاف ستھرا چغہ(کپڑایاگاون) اپنے ساتھ رکھیں چار رکعت نماز ادا کریں ۔قرآن میں سے جو پسند ہے اس کی تلاوت کریں اور جس قدر ہو سکے دکھی دل کے ساتھ رہیں نماز کے بعد اپنا لباس بھی پہنے رہیں اور چغہ بھی پہنیں اور زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور کہیں

يَا وَاحِدُ يَا مَاجِدُ يَا كَرِيمُ يَا حَنَّانُ يَا قَرِيبُ يَا مُجِيبُ يَا أَرْحَمَ اَلرَّاحِمِينَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اِكْشِفْ مَا بِي مِنْ ضُرٍّ وَ مَعَرَّةٍ و أَلْبِسْنِي اَلْعَافِيَةَ فِي اَلدُّنْيَا وَ اَلْآخِرَةِ وَ اُمْنُنْ عَلَيَّ بِتَمَامِ اَلنِّعْمَةِ وَ أَذْهِبْ مَا بِي فَإِنَّهُ قَدْ آذَانِي وَ غَمَّنِي

امام جعفر صادق ؑفرماتے ہیں اس دعا کو پڑھتے رہو کہ خدا صحت یابی عطا کرے

مکارم الاخلاق ص394

سیب

مدینہ میں لوگ وبا میں مبتلا ہو گے امام موسی کاظم ؑکو خط لکھا آپ نے فرمایا ۔سیب کھاؤ

بہارالانوار ج66ص174

Shopping Cart