وجوہات
دانتوں سے داڑھی کے بال نوچنا
مٹی کھانا
لمبی خواہشات
نامیدی
گناہوں کی کثرت
امام موسٰی کاظمؑ فرماتے ہیں۔
وسواس چار کام وسواس پیدا کرتے ہیں۔
مٹی کھانا
مٹی کے ڈھیلوں سے کھیلنا
دانتوں سے ناخن کاٹنا
اور داڑھی چبانا
الخصال ص120
امام جعفر صادق ؑسے روایت ہے ایک شخص نبی ﷺکے پاس آیا اور کہا اے رسول خدا مجھے بہت زیادہ وسوسہ ہوتا ہے اور میں مقروض اور اہل و عیال والا اور تنگ دست ہوں کیا کروں نبی ص نے فرمایا۔ان کلمات کی تکرار کر تَوَكَّلْتُ عَلَى اَلْحَيِّ اَلَّذِي لاٰ يَمُوتُ وَ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ اَلَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَ لاَ وَلَداً وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي اَلْمُلْكِ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ اَلذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِيراً
الکافی ج2ص555
امام جعفرصؑادق فرماتےہیں
جب وسواس زیادہ ہوں تو” لاالااللہ” پڑھو
کتاب الایم
وسواس و خیالات در احادیث
الناس آیت 4|
مِن شَرِّ الوَسوَاسِ الخَنَّاسِ ﴿۴
(ترجمہ :(پس پردہ رہ کر وسوسہ ڈالنے والے (ابلیس) کے شر سے)
وسوسے کے معنی یہ ہیں کہ غیر محسوس طریقے سے کسی کے دل میں بری بات ڈال دی جائے۔ مثلاً شیطان دلوں میں یہ خیال ڈالدیتا ہے کہ چھوٹے گناہ کا مرتکب ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں یا یہ کہ فلاں بات سرے سے گناہ ہی نہیں۔ مثلاً لوگوں سے جب یہ کہ جاتا ہے کہ اسلام کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنا چاہیے تو عام طور پر لوگ کہتے ہیں کہ اسلام اس قدر سختی نہیں کرتا۔ حالانکہ کسی بھی قانون پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے تو وہ سرے سے قانون ہی نہیں رہتا۔ للہ تعالیٰ ہمیں اس بات سے بچائے کہ ہم اس کی بارگاہ میں بیٹھ کر اسی کی نافرمانی کریں۔
طه آیت 120|
فَوَسوَسَ اِلَیہِ الشَّیطٰنُ قَالَ یٰۤـاٰدَمُ ہَل اَدُلُّکَ عَلٰی شَجَرَۃِ الخُلدِ وَ مُلکٍ لَّا یَبلٰی﴿۱۲۰
ترجمہ :پھر شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا اور کہا: اے آدم! کیا میں تمہیں ہمیشگی کے درخت اور لازوال سلطنت کے بارے میں بتاؤں؟
الناس آیت 5|
الَّذِییُوَسوِسُ فِی صُدُورِ النَّاسِ ﴿۵
ترجمہ : جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے
احادیث
امام موسی کاظمؑ فرماتے ہیں
بدہضمی اور زیادہ کھانا وسواس پیدا کرتا ہے
محمدبن یعقوب کلینی، پیشین، ج 1، ص 11.
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں
انار کھاؤ۔کیونکہ اگر انار کا ایک دانہ بھی تمہارے معدہ میں جاتا ہے بدن سے ایک بیماری کو زائل کرتا ہے۔شیطانی وسواس کو ختم کرتا ہے۔غذا کو ہضم کرتا ہے
بحارالانوار ج66ص164
امام علیؑ فرماتے ہیں
جو شخص روز جمعہ کو نھار منہ انار کھائے گا ۔خدا اس کے دل کو چالیس دن تک نورانی رکھتا ہے اگر دو کھائے تو ایک سو بیس دن تک نورانی رکھتا ہے اگر تین کھائے تو ایک سو اسی دن اس سے وسواس شیطانی کو دور رکھتا ہے
(اصول کافی ج6ص974
امام باقر ؑفرماتے ہیں۔
جب آپ جاگیں تو اس زکر کو پڑھیں
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمِینَ وَ إِلَهِ الْمُرْسَلِینَ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی یُحْیِی الْمَوْتَى وَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُور
شیاطین کی نجاست و وسواس سے دور رہیں گے
علل الشرائع، ج ۲، ص ۳۶۵
امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں۔
ایک شخص نبی ﷺکے پاس آیا اور کہا اے پیغمبر خدا ص میرے دل میں وسواس پیدا ہوتے ہیں۔غم و رنج میں مبتلا ہو گیا ہوں ۔آپ نے فرمایا۔اس زکر کو پڑھیں
تَوَکَّلْتُ عَلَى الْحَیِّ الَّذِی لا یَمُوتُ وَ الْحَمْدُ للهِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَ لَا وَلَداً وَ لَمْ یَکُنْ لَهُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ وَ لَمْ یَکُنْ لَهُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَ کَبِّرْهُ تَكْبِيراً
کلینی، محمد بن یعقوب، کافی، محقق، غفاری، علی اکبر، آخوندی، محمد، ج ۲، ص ۵۵۴ – ۵۵۵، تهران، دار الکتب الإسلامیة، چاپ چهارم، ۱۴۰۷ق.
نبی ﷺفرماتے ہیں۔
خصاب کے چودہ فوائد ہیں۔جس میں کم ترین فائدہ وسواس شیطانی سے نجات ہے
حمان، ص ۵۴۴
امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں۔
مسواک کرنا شیطانی وسواس کو ختم کرتا ہے
. طوسی، محمد بن حسن، امالی، ص ۶۶۷، قم، دار الثقافة، چاپ اول، ۱۴۱۴ق.
امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں۔
سدر سے سر دھونا سے خدا ستر دن وسواس کو دور رکھے گا
من لا یحضره الفقیه، ج ۱، ص ۱۲۵
امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں
خصاب کے چودہ فوائد ہیں ۔یہ شیطانی وسواس کو کم کرتا ہے
روضة الواعظین ص475
غذائیں
وسواس
کندر
انار
سیب
کجھور
اسپند
سدر سے سر دھونا
بالوں پر مہندی لگانا
قرآن پڑھنا
روغن زیتون سے مالش کرنا
اہلبیتؑ میڈیسن
داروی سودابر
داروی افتیمون
داروی شافیہ