وائرس کب ہوتا ہے؟
وائرس کا حملہ عموما سردیوں میں ہوتا ہے اس کا تعلق انسان کے مزاج کی سردی سے ہوتا ہے,جب انسان کا مزاج سرد اور خشک ہو جاتا ہے تب اس کا حملہ زیادہ ہو جاتا ہے
اس سے گلے میں سوزش ,گلہ خراب اور خشک کھانسی ہوتی ہے یعنی انسان میں خشکی زیادہ ہو جاتی ہے
اس کے لیے باڈی کوگرم و تر کریں جس سے اس کے اثرات کم ہو جائیں گے.گرم و تر غذائیں کھائیں
غذائیں
عناب
صعتر فارسی
گزنہ
ملیٹھی
گرم غذائیں کھائیں جن کی تاثیر گرم ہو ,پانی بھی گرم پئیں
سیب کا جوس
گاجر کا جوس
شربت امام رضؑا
نرم غذائیں کھائیں تا کہ جلد ہضم ہو جائیں
خوف نہ کریں اس سے قوت مدافعت کم ہوتی ہے
پرہیز
سرد غذائیں
ترشجات
پنیر
کھٹے پھل
کولڈ ڈرنک
آئس کریم۔
Coronavirus کرونا وائرس
انسان جوں جوں نئے نئے گناہ کرتا ہے.خدا اسے نئی نئی بیماریاں میں مبتلا کر دیتا ہے
کچھ عرصہ قبل ہی چائینہ میں ایک بیماری پھیلی ہے .جو کہ وائرس کی ایک قسم ہے۔چونکہ اس وائرس کی شکل ہار جیسے ہوتی ہے اس لیے اسے کرونا وائرس کہتے ہیں
کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
1)مریض کے ساتھ ملانا
2)کھانسی
3)چھینک
4)مریض کی استعمال شدہ اشیاء کا استعمال کرنا
5)مریض کے گلے لگنا
6)متاثرہ جانوروں سے پرہیز
احتیاط
متاثرہ مریض سے دور رہے
کھانسی وچھینک کرتے ہوے خیال کریں
جانوروں کے قریب مت جائیں
فالتو گھومنےپھرنے سے پرہیز کریں
باہر نکلتے ہوے ماسک کا استعمال کریں
کھانسی،بخار،سر درد ،سانس کی تکلیف کی صورت میں علاج شروع کر دیں
علامات
سائنسو سائٹس
زکام و نزلہ (ناک سے پانی کا بہنا
بخار
کھانسی
سانس میں مشکلات
کچھ مریضوں میں نمونیا اور گردوں کا فیل ہو جانا شامل ہے
طب ایلبیؑت علاج
داروی موسی کاظم ؑ
جامع رضا بآب شلجم
جامع بآب شہد+کلونجی
داروی کاشم
ابن بسطام
داروی شافیہ
روغن بنفشہ پای کنجد
اگر گردوں کا مسلہ ہو رہا ہے ساتھ
مرکب چار
شھد+سات دانے کلونجی
غذائیں
سیب کھائیں
پیاز کھائیں
.شلجم کا سوپ پی لیں(.پانی میں ابال کر جوش دیں)
ادرک کھائیں
زیتون استعمال کریں
شھد+سات دانے کلونجی استعمال کریں
گل نرگس کی خوشبو سونگھیں
حفاظتی اقدامات
داروی امام موسی کاظم ؑسب کو دیں
صدقہ و خیرات دیں
شلجم و سیب کا استعمال لازمی کریں
کثرت سے استغفار و زکر خدا کریں
رنگے برنگے کھانے سے اور زیادہ کھانے سے اجتناب کریں
زیارات عاشورا پڑھیں
ایک دن امام کاظم علیہ السلام مریض ہوئے ڈاکٹروں کو آنحضرت کے پاس لایا گیا اور ہر ڈاکٹر نے عجیب قسم کا نسخہ پیش کیا
امام علیہ السلام نے فرمایا: آپ کو کہاں لے جارہے ہیں؟( کیوں مشرق و مغرب جارہے ہیں؟) ان دواؤں کی سردار دوا داروی امام موسٰی کاظمؑ پر اکتفا کریں
(داروی امام موسی کاظم ع بہترین چیز ہے وائرس سے بچنے کے لیے اور اس کا علاج بھی ہے
احادیث
وائرس (چھوت والی بیماریاں و وبائی امراض)
وبائی امراض اور آنے والی ہر بیماری چاہے وائرس ہو یا وبائی داروی امام موسی کاظم ع استعمال کریں ایک ماہ میں تین دفعہ
بیماریوں سے بچاؤ کے لیے زیارت عاشورا پڑھیں
ہر حاجت و ہر بیماری کے لیے فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا)سے توسل کریں (میں نے بہت آزمایا ہے انتہائی مجرب ہے) دو روکعت نماز پڑھ کے بی بی کو ہدیہ کریں ہر حاجت و ہر بیماری سے نجات ملے گی انشاء اللہ
سورہ فرقان ہاتھوں سے لکھ کر اپنے پاس رکھیں وبائی امراض سے محفوظ رہیں گے
داروی موسی کاظمؑ ایک ماہ میں تین دفعہ استعمال کریں
وبائی امراض وقت ظہور امام کی نشانیاں میں سے ہے
وبائی مرض سے بچاؤ
شکر اور گڑ کے زریعے وباء کا علاج
قارئین محترم شکر سے مراد سفید چینی نہیں ہے کیونکہ اس میں کیمیکل ہونے کی وجہ سے فائدہ سے زیادہ نقصان ہے ۔ گنے کی شکر اور گڑ کے بارے میں آحادیث میں بہت سے فوائد بیان کیے گئے ہیں ۔ یہاں تک کہ تمام بیماریوں کا علاج بتایا گیا آج کل چونکہ دشمنان انسانیت کی طرف سے بہت سی مسری بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں خاص طور پر کرونا وائرس جس نے لوگوں کے درمیان خوف و ہراس پیدا کیا ہوا ہے، البتہ خوف کے پیچھے بھی استعماری میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔ امام صادق علیہ السلام نے وباء کا علاج گڑ اور شکر کو بتایا ہے۔
امام صادق علیہ السلام
: شَكَا إِلَيْهِ رَجُلٌ الْوَبَاءَ فَقَالَ لَهُ وَ أَيْنَ أَنْتَ عَنِ الطَّيِّبِ الْمُبَارَكِ قَالَ قُلْتُ وَ مَا الطَّيِّبُ الْمُبَارَكُ فَقَالَ سُلَيْمَانِيُّكُمْ هَذَا قَالَ فَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع إِنَّ أَوَّلَ مَنِ اتَّخَذَ السُّكَّرَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ع.
ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام سے وباء کے بارے میں پریشانی کا اظہار کیا ۔
امامؑ نے پوچھا: آپ پاک مبارک کے بارے میں کیسے ہیں ؟
میں نے کہا : پاک مبارک کیا ہے؟
فرمایا: آپکی سلیمانی (شکر)
امام صادق علیہ السلام نے یہ بھی فرمایا: سب سے پہلے جس نے شکر کو بنایا سلیمان ابن داوود علیہ السلام تھے۔
الکافی ،( چاپ الاسلامیہ ) ، ج 6، ص 333، ح 7۔
جعفر صادقؑ ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں۔
رسول ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) نے فرمایا جب تم کسی شہر میں وارد ہو تو اس شہر کا پیاز کھاو۔وہ تم سے اس شہر کی وبا کو دور رکھیں گا
اصول کافی ج6ص 376
(آذمودہ ہے کرونا وائرس میں آذمایا ہوا ہے)
نبی ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں
روغن بنفشہ کو دیگر روغنوں پر وہی برتری ہے جس طرح اہلبیت ع کو دوسروں پر برتری حاصل ہے
قرب الاسناد
(بہت ہی اہم عمل) کرونا وائرس و دیگر وبائی امراض کے لیے
آیت اللہ عبدالکریم حائری فرماتے ہیں جو سامرہ شہر میں زیر تعلیم تھے۔فرماتے ہیں سامرہ شہر میں ایک وبا پھیل گئی بہت سے لوگ اس وبا سے مرنے لگے اور خوفزدہ تھے ۔لوگ پریشان و خوفزدہ ہو کر اس زمانے کے مرجع آیت الله سید محمد فشارکی کے گھر آئے۔اسی وقت ان کے ہم پلہ اس دور کے مرجع مرزا تقی شیرازی بھی ان کے گھر آئے۔لوگ سب موجود تھے اور بہت پریشان تھے۔آیت تقی شیرازی نے سب سے کہا اگر میں تم کو ایک چیز کا حکم دوں تو تم اس عمل کو انجام دو گے سب مونین نے کہا ہاں انجام دیں گے۔آپ نے فرمایا تمام مونین دس روز تک زیارات عاشورا کی تلاوت کریں اور اس کا ثواب ہمارے زمانے کے امام مہدیؑ کی والدہ گرامی(حضرت نرگس) کو ہدیہ کریں۔دس روز تک مومنین نے زیارت عاشورا پڑھی دسویں روز اچانک سے اموات رک گئیں اور وبا ختم ہو گئی۔دوسرے شہر سے لوگ آئے اور پوچھا سامرہ میں کیسے اموات رک گئی ہیں وہاں کے مومنین نے بتایا ہمارے مرجع نے زیارت عاشورا کا عمل بتایا ہے جس سے اموات رک گئی ہیں دوسرے شہر والوں نے بھی یہی عمل انجام دیا وہاں بھی وبا سے اموات رک گئیں
داستانھای شگفت ( سید عبدالحسین دستغیب شیرازی)
سورہ فرقان کو لکھ کر اپنے ساتھ رکھیں موزی کیڑوں(وائرس) سے محفوظ رہیں گے
مصباح الکفعمی ص608،خواص قرآن
وبائی امراض
روایات میں جہاں طاعون کا لفظ استعمال ہوا ہے اس سے زیادہ تر مراد وبائی امراض ہوتے ہیں البتہ بعض میں ہیضہ وغیرہ کے بھی ہیں۔
Immune system جسم کا دفاعی نظام
وبائی امراض چاہے کرونا وائرس ہو یا کوئی اور اسی وقت انسان کو نقصان دے گا یا انسان کو بیمار کرے گا جب انسان کا قوت مدفعت کمزور ہو گا۔ہمارے جسم میں کچھ فائدہ مند جراثیم بھی ہوتے ہیں یا کچھ فائدے مند نظام بھی ہوتے ہیں جو باہر سے آنے والے جراثیموں کا مقابلے کرتے ہیں انہیں یا تو مار دیتے ہیں یا ان کا اثر کم کر دیتے ہیں ۔لیکن جب ہمارا دفاعی نظام کم ہو جاتا ہے تو پھر ہر ایک جراثیم ہمیں بیمار کر سکتا یے
غذائیں
وہ غذائیں جو جسم کے دفاعی نظام کو طاقتور بناتی ہیں
داروی امام موسٰی کاظمؑ ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)
لہسن
شلجم۔
کشمش نھار منہ اکیس دانے
ادرک
شکر
سیب
گائے کا گھی
سونف
لونگ
گاجر
روغن بنفشہ پای کنجد در ناک
زیتون کا تیل
نورہ لگائیں