اس کا سبب زیادہ تر ایک چھوٹا کیڑا ہے.جسے
اوراسکے انڈے دینے کے باعث ہوتی ہے اوراگر وہ جلد میں جاکرانڈے دے دیتاہے توجلد پردانے نمودارہونے لگتے ہیں ۔جن میں شدید خارش ہوتی ہے۔یہ خارش اگر گھرمیں کسی بھی فرد کوہوجائے تو اس فرد سے گھرکے باقی افراد تک آسانی سے پھیل جاتی ہے
وجوہات
چھوٹے سے کیڑے کے جسم میں داخل ہونے سے ہوتا ہے.یا کیڑا حیونات یا براہ راست انسانوں سے منتقل ہو سکتا ہے.طب اسلامی میں بخار کبد یعنی جگر کی گرمی بتایا گیا ہے.غلبہ خون
علامات
بالوں کا رنگ بھورا ہو جاتا ہے وہاں سے اکثر بال گر جاتے ہیں.
تمام جسم پر خارش ہوتی ہےخارش کھی تر اور کبھی خشک ہوتی ہے.ذیادہ تر انگلیاں کے درمیان,کلائی,رانوں کے اندر,خارش سے مریض بے چین ہوتا ہے اکثر رات کے وقت زیادہ ہوتی ہے.کجھلانے سے جلد پر آبلے یا پھنسیاں بن جاتی ہیں.
غذائیں
علاج
مرکب 01
داروی صاف کنندہ خون
داروی اھلیج
داروی پوستی مالیدنی
روغن بادام +آب کشک
پاؤں کی حجامت تین بار
دائیں پاؤں سے فصد(خون نکالنا)
شاہترہ
عناب
آلوبخارا
کاہو
انار
برگ چقندر
کاسنی کھائیں
مونگ کی دال کو ابال کر سوپ پی لیں
سویق عدس
پرہیز
مچھلی
سرکہ
انڈے و ترش غذائیں
پلاسٹک کے برتن میں کھانے سے پرہیز کریں
روایات
ایک شخص نے امام موسی کاظم ؑکے پاس آیا اور آپ سے خارش کی شکایت کی آپ نے فرمایا.جگر کے بخار(جگر کی گرمی) کی وجہ سے ہوتی ہے.آپ نے فرمایا .دائیں پاؤں پر فصد کریں.ساڑھے چھے گرام روغن بادام شیریں لے لیں اس میں آب کشک(دہی,کھویا .احتمال ہے.بعض آب جو کہتے ہیں) ملا لیں اس کو استعمال کرو مچھلی و سرکہ سے پرہیز کریں
.مکارم الاخلاق ص 77
ایک شخص امام جعفر صؑادق کے پاس آیا اور خارش کی شکایت کی آپ نے فرمایا.ایک پاؤں اور ایڑی کی یا دونوں پاؤں کی حجامت کراؤ
مکارم الاخلاق ص77
ایک شخص نے امام علی رضا ؑسے جسم کے دھبوں کی شکایت کی آپ نے فرمایا.مونگ کی دال کا سوپ پی لو
مکارم الأخلاق، ج 1، ص 406
(تمام جلدی امراض کے لیے بہتر ہے)
امام جعفر صادق فرماؑتے ہیں
.جو چھینک آنے کے بعد ایک دفعہ سورہ الحمد ہاتھوں پر دم کر کے چہرے پر پھیر لے گا.وہ جزام,بھک,برص,آنکھوں میں درد اور جسم میں خارش ,میگرین,موتیا اور چہرے پر سیاہ داغوں سے محفوظ رہے گا
مستررک الوسائل (نوری)ج8ص388
ایک شخص امام جعفر صؑادق کے پاس آیا اور خارش کی شکایت کی .آپ نے فرمایا.فصد نکالو(رگ سے خون نکالنا)
مکارم الاخلاق ص77
نبی ﷺفرماتے ہیں
جو شخص بھی آب آسمان پیتا ہے.وہ بواسیر ,شقاق و خارش و چیچک سے محفوظ رہتا ہے
زاد المعاد ص329
امام علی رضا ؑفرماتے ہیں
غلبہ خون کی چار علامات ہیں
جسم میں خارش
غنودگی
دانے نکلنا
اور سر میں چکر آنا
الخصال ج1ص250
امام علی رضا ؑفرماتے ہیں
حجامت کے بعد نمکین گوشت و مچھلی کھانے سے جسم پر خارش ہو جاتی ہے
طبّ الإمام الرضا صَلَواتُ اللّهِ عَلَیهِ ، ص 64
امام باقر ؑفرماتے ہیں
مٹی کھانے سے جسم میں خارش پیدا ہوتی ہے,بواسیر ہوتی ہے,بُرائی اس کے اندر بھڑک اٹھتی ہے.عبادت اس کی کم ہو جاتی ہے.انسان کمزور ہو جاتا ہے
المحاسن، ج 2، ص 388،
امام علی رضاؑ فرماتے ہیں
جو شخص خارش سے بچنا چاہتا ہے وہ حمام میں جا کر بدن پر روغن بنفشہ ملا کرے
امام علی رضا ؑفرماتے ہیں
نمک لگا کر سکھایا ہوا گوشت,اور ایسے ہی مچھلی کھانے سے خارش پیدا ہوتی ہے.
طب الرضؑا