ہڈیوں کی بیماریاں

احادیث

سویق

سویق ،سنجد،چقندر کے پتے،انجیر،باقلا،دودھ+گوشت+زیتون ملا کر کھائیں

امام موسٰی کاظم ؑفرماتے ہیں.

سویق کو جب سات بار دھویا جائے.ایک برتن سے دوسرے برتن میں پلٹا جائے تو وہ بخار کو دور کرتا ہے.پنڈلیوں اور پاؤں کو مضبوط کرتا ہے

وسائل الشیعہ ج17ص60

سویق+زیتون

امام جعفر صادق (علیہ سلام)فرماتے ہیں.

سویق کو زیتون کے تیل کیساتھ کھایا جائے.گوشت کو اگاتا ہے جلد کو نرم کرتا ہے.ہڈیاں کو مضبوط کرتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے

المحاسن ج,2ص287

گوشت+سویق+دودھ

نبی ﷺفرماتے ہیں

گوشت +سویق+دودھ تینوں چیزیں ملا کر کھانے سے گوشت اگتا ہے,ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں.بینائی اور سماعت میں اضافہ ہوتا ہے

دعائم الاسلام ج2ص145

سویق سنجد

امام جعفر صادق(علیہ سلام) فرماتے ہیں

سویق سنجد گوشت کو اگاتا ہے,ہڈیاں کو مضبوط کرتا ہے.جلد کو چمکدار کرتا ہے.معدہ کو پاک

کرتا ہے.گردوں کو گرم کرتا ہے.(گردوں کے لیے اچھا ہے) بواسیر سے بچاتا ہے,جزام کی رگ کو قطع کرتا ہے.پاؤں و ٹانگوں کو مضبوط کرتا ہے

الکافی ج6ص 361

امام جعفر صادق (علیہ سلام)فرماتے ہیں۔

سویق ہڈیوں پر گوشت چڑھاتے ہیں۔ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

اصول کافی ج٦ص٣٠۵

امام جعفر صادق(علیہ سلام) فرماتے ہیں۔

سویق وحی کے مطابق بنایا گیا ہے

الکافی ج٦ص٣٠۵

دودھ

امام جعفر صادق(علیہ سلام) فرماتے ہیں

دودھ پئیو گوشت اگاتا ہے،ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے

ہمان ص492

نبی ﷺفرماتے ہیں

دودھ اور گوشت(ملا کر) کھاو۔ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں (دنبہ کا گوشت گائے کے دودھ میں پکا کر کھائیں)

دعائم الاسلام ج،2ص145

انجیر

امام علی رضا (علیہ سلام)فرماتے ہیں

انجیر کھاو۔منہ کی بدبو کو برطرف کرتا ہے،ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے،بالوں کو گرنے سے بچاتا

ہے،بیماریاں کو باہر نکالتا ہے

المحاسن ج2ص554

چقندر کے پتے

امام علی رضا (علیہ سلام)فرماتے ہیں۔

چقندر کے پتے کھاو ہڈیوں کو اگاتے ہیں۔ہڈیوں پر گوشت چڑھاتے ہیں

ہمان ص 519

باقلا

امام علی رضا (علیہ سلام)فرماتے ہیں

باقالا کھاو خون کو زیادہ کرتا ہے ۔ٹانگوں کو مضبوط کرتا ہے

المحاسن ج2ص509

میتھی+انجیر

(Rheumatoid arthritis) ایک شخص نے امام موسٰی کاظم سے سارے بدن میں درد

،ہڈیوں میں سردی کی شکایت کی آپ نے فرمایا ایک مٹھی میتھی لے لو اور ایک مٹھی انجیر خشک لے لو ان کو پانی میں ابالو پانی اتنا لے لو کہ یہ پانی میں ڈوب جائیں پھر پانی میں ابالو اس کے بعد صاف کر لو اور صاف کیا ہوا پانی ایک دن چھوڑ کر پی لو

اصول کافی ج8ص191

ہڈیوں کی کمزوری کی وجوہات

اشنان

امام جعفر صادق (علیہ سلام)فرماتے ہیں

اشنان کھانے سے گھٹنے کمزور اور منی کو خراب کرتی ہے

الخصال ص 55

بڑے بال

امام موسی کاظم (علیہ سلام)فرماتے ہیں۔

بالوں کو لمبا نہ کرو۔اس سے منی کم ہوتی ہے،جوڑ کمزور ہوتے ہیں۔انسان کمزور و سست ہو جاتا ہے

مستررک الوسائل ج2ص65

Shopping Cart