extra periats

کثرت حیض

   اگر عادت کےدن (حیض کے دن) ایک ہفتہ سے زیادہ ہو جائیں یہ خون آنا   معمول سے ھٹ کر ہے اور ایک قسم کی بیماری شمار ہوتاہے. اس کے علاج مندرجہ ذیل ہیں

علاج اول  :             غسل

وہ کام جو مستحاضہ انجام دیتی ہے وہ ایک طرح کا علاج ہے.

پیامبر خدا صلی اللٌٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں

عورت جس کا خون نہیں رک رہا اور استحاضہ میں مبتلا ہے ہر نماز کے وقت غسل کرے. عورت یہ کام نہیں کرتی ہے مگر یہ کہ ٹھیک ہو جاتی ہے

دعائم الإسلام ، ج 2 ، ص 138، ح 485.

علاج دوم:             دھنیا اور سماق

اور سائنس میں اس کو (Coriander)دھنیا کو فارسی میں گشنیز. عربی الکزبرہ انگلش میں   

 کہتے ہیں سماق کو عربی اور فارسی میں سماق ہی کہتے ہیں.   Coriandrumsativum.

 ہےCarriers sumach اور سائنسی نام Coriariarhusانگلش میں

ایک عورت امام علی رضا علیہ السلام کو خط لکھتی ہے اور خون نہ رکنے کی شکایت کرتی ہے . امام  علی رضا علیہ السلام نے خط کے جواب میں لکھاایک مٹھی دھنیا اور ایک مٹھی سماق کو رات سے صبح تک پانی میں ڈال کر کھلے آسمان کے نیچے رکھ دیں. صبح اس کو آگ پر ابال لیں اور اس کو صاف کر کے ایک کپ کے برابر پی لیں یہ دوا خون کو اللہ کے اذن کے ساتھ روک دے گی

طب الائمہ ص 101.

(علاج سوئم         (دال کا ستو

 مسور کی دال کا ستو( عربی فارسی سویق عدس) علی بن محز یا ر یہ اس طرح کہتا ہے ہمارے ہاں ایک دوشیزہ ہے جو خون حیض  دائمی میں مبتلا ہے اور قطع نہیں ہوتا یہاں تک کہ موت کے قریب امام باقر علیہ السلام نے فرمایا اس کو مسور کی دال کا ستو  دوں اس کو مسور کی دال کا ستو دیا گیا تو اس کا خون رک گیا اور وہ ٹھیک ہوگئی

 الکافی ج6،ص307،ح2

Shopping Cart