ازکار و آیات خوبصورتی کے لیے
اگر چہرہ بے رونق ہو جائے یا چہرہ کا رنگ سیاھی مائل ہو جائے تو ہر نماز کے بعد ایک سو گیاہ مرتبہ درج ذیل اسمائے حُسنٰی کو اول و آخر صلوات کیساتھ پڑ کر ہاتھوں پر دم کر کے چہرے پر پھیریں تو انشاء اللّہ بدصورتی ذائل ہو جائے گی
اَللّلہُ الْمُصَوِّرُ الْمَالِکُ
چھائیاں کے لیے
انجیر کو دودھ اور جو کے آٹے میں ملا کر لیپ لگائیں۔چھائیاں ختم ہو جائیں گی
مجمع الدعوات
چہرے پر چھائیاں کی جگہ انگلیاں پھیرتے ہوئے یہ آیات تین مرتبہ پڑھے تو چند دنوں میں چہرہ نکھر کر صاف و شفاف ہو جائے گا
مکارم الاخلاق
رنگ گورا
اگر کوئی درج زیل آیت
وَ اَمَّا الَّذِینَ ابیَضَّت وُجُوہُہُم فَفِی رَحمَۃِ اللّٰہِ ہُمفِیہَا خٰلِدُونَ﴿۱۰۷﴾
اور جن کے چہرے روشن ہوں گے وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔(آل عمران107 )
کو اول و آخر صلوات کے ساتھ گیارہ بار پانی پر پڑھ کر وضو یا غسل کرے تو اس کا رنگ انشاء اللّہ گوار ہو جائے گا
نوائے صالحین ص 33