(پیدائش سے قبل علاج (غذائیں

نبی پاکﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ)نے فرمایا

اپنی حاملا خواتین کو کندر غذا دیں  کیونکہ اولاد کو کو ماں کے شکم میں کندر غذا دی جا ے تواس کا دل مضبوط اور عقل زیاد ہو گی اگربیٹا ہوگا تو شجاع ہوگااور اگر بیٹی ہوگی تو  بڑے صبر والی ہوگی اور شوہرکے نزدیک خوش اقبال ہوگی (شوہر اس کو پسند کرے گا)

اصول کافی ج6ص23

امام جعفر صادق ؑ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

حاملہ خواتین کو بہی کھلائیں شکم مادر میں بچے کو خوبصورت کرتا ہے

الکافی ج6ص23

امام جعفر صؑادق(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ)  فرماتے ہیں

حاملہ خواتین کو ناشپاتی کھلائیں شکم مادر میں بچے کو خوبصورت کرتا ہے

طب الائمہ ع ص88

دودھ

نبی ﷺ (اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

اپنی حاملہ خواتین کو دودھ پلاؤ وہ بچے کی عقل کو زیادہ کرتا ہے

بحارالانوار ج59ص294

نبی ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

حاملہ خواتین کو خربوزہ پنیر کیساتھ دیں اولاد خوبصورت و خوش اخلاق پیدا ہو گی

بحارالانوار ج59 ص294

امام جعفر صادق ؑ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

ماں بچے کو دونوں چھاتیوں سے دودھ پلائے کیونکہ ایک میں غذا اور دوسرے میں پانی ہوتا ہے

تہذیب آل محمد ص 140

بچوں کا ڈرنا

رسول ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

بچوں کو آلودگی سے صاف ستھرا رکھو کیونکہ شیطان آلودگی کو سونگھتا ہے اور بچہ خواب میں ڈرتا ہے

اور بچے کیساتھ فرشتوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے

مفاتیح الحیات

اولین غذا

(نہر فرات,کجھور کا تھوڑا سا شیرہ,تھوڑی سی خاک شفا دیں (سب ملا کر تھوڑی سی

امام علی ؑ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

بچہ کو اولین غذا کھجور دو جیسا نبی ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) نے امام حسؑن و حسیؑن کو دی تھی

تحف العقول ص124

جاوشیر ( Opopanax chironium)

(اسلامی ویکسین (پیدائش کے وقت

 امام جعفر صادق(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ)  ؑفرماتے ہیں.

جب بچہ پیدا ہو تو تھوڑی سی مقدار میں جاوشیر لو اس کو پانی میں حل کرو.پھر دو قطرے دائیں

ناک میں اور دو قطرے دائیں ناک میں اور ایک قطرہ بائیں ناک میں ڈالیں .اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت کہو یہ اس کی ناف کاٹنے سے پہلے کرو اس طرح یہ کبھی خوف زدہ نہیں ہو گا اور بچوں کی بیماریاں سے محفوظ رہے گا

الکافی ج6ص23

امام جعفر ؑصادق فرماتے ہیں.

بچہ کو سب سے پہلے تربت امام حسیؑن(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ)  دو بیماریاں سے محفوظ رہے گا

تہذیب الحکام ج7ص436

امام جعفر صؑادق(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ)  فرماتے ہیں.

بچہ کو سب سے پہلے نہر فرات کا پانی اور خاک شفا دیں .اگر نہر فرات کا پانی نہیں تو بارش کا پانی دے دیں

تھذیب الاحکام ج6ص74

نبی ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

بچوں کو سویق دو اس سے ان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں.سویق گوشت کو اگاتا ہے

المحاسن ج2ص489

امام علی ؑ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

اپنے بچوں کا انار کھلاؤ تا کہ جلدی جوان ہو جائیں

المحاسن ج2ص546

امام جعفر صؑادق(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ)  فرماتے ہیں

ساتویں دن مولود کا عقیقہ کرو اور اس کے بال مونڈو اور اس کے بالوں کے برابر چاندی صدقہ دو

اصول کافی ج6ص 70

امام جعفر صاؑدق (اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

 اپنی اولاد کا ختنہ ساتویں روز کرو کیونکہ یہ پاکیزہ اور گوشت اگنے میں جلدی کرنے والا ہے.زمین جس کا ختنہ نہ ہوا ہو اس کے پیشاب سے کراہت کرتی ہے

دعائم الاسلام ج1ص475

بچوں کا گریہ کرنا و رونا

امام جعفر صؑادق (اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) اپنے شاگرد مفصل سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں

اے مفصل غور کرو بچوں کے رونے میں کیا فائدہ ہے.ان کے دماغ میں رطوبت ہوتی ہے اگر وہ رطوبت ان دماغوں کے اندر رہے تو بڑی بڑی نئی بیماریاں پیدا ہو جائیں.بچے اندھے ہورونا اس رطوبت کو سر سے بہا دیتا ہے اس کے بعد ان کے بدن میں صحت سل اورآنکھوں میں سلامتی آ جاتی ہے.رونا اس کے لیے مفید ہے .اسی طرح اس کے منہ سے جو لعاب نکلتی ہے وہ بھی رطوبت کو باہر نکال لیتی ہے .اگر رطوبت کم نکلے تو جنون ,اختلافات عقل اور کم عقل ہو جائے.اس لیے رطوبت بہتی کے تا کہ یہ صحت مند رہے

توحید المفصل ج1ص10

نبی ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

بچوں کو رونے پر نہ مارو اس لیے کہ چار ماہ تک رونا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.کی گواہی دیتا ہے اور اس کے بعد چار

ماہ کا رونا نبی ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) پر درود بھیجتا ہے اور اس سے اگلے چار ماہ کا رونا والدین کے لیے دعا کرتا ہے

علل الشرائع ج1ص62

پیٹ کےکیڑے

امام جعفر صؑادق(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ)  فرماتے ہیں

جو سوتے وقت سات دانے عجوہ کھجور کے کھائے گا اس کے پیٹ کے کیڑے مر جائیں گے

اصول کافی ج6ص307

دودھ پلاتے وقت بچے کا قے کرنا

قے ہونا وہ عمل ہے جب معدے میں بہت مضبوط سکڑاؤ واقع ہوتا ہے، جو معدے کے اندر مادے کو نگلنے والی نلکی ( ایسو فیگس) کے طرف واپس دھکیلتا ہے اورمنہ یا ناک کے ذریعے باہر پھینکتا ہے۔

امام جعفر صؑادق (اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں

ماں کو چاہے دونوں طرف سے بچے کو دودھ پلائے ایک میں غذا اور دوسرے میں پانی ہوتا ہے

تہذیب الأحکام، ج 8، ص 108

Shopping Cart