پیدائش سے قبل بیماریوں کی وجوہات

پیدائش سے قبل علاج

احادیث

نبی ﷺنے علی ؑ (اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) کو وصیت کی

 (جزام,سی پی,جنون سے بچاؤ)

اے علی ؑ اپنی زوجہ سے پہلی تاریخ,وسط اور آخری(اسلامی ماہ کی) کو ہم بستری نہ کرنا اس سے جو اولاد پیدا ہو گی ہو سکتا ہے وہ جنون,جزام و سی پی میں مبلا ہو گی

اے علیؑ مباشرت کرتے وقت بولنا نہیں

نا مرد

یا علی بعد از نماز ظہر مباشرت ممنوع ہے کیونکہ اس سے حمل ٹھہرے تو وہ نامرد ہو گا

(گونگا )

اے علی ؑہم بستری کرتے وقت باتیں نہ کرنا اس دوران اگر بچہ پیدا ہو تو وہ گونگا پیدا ہو گا

(جلاد و ظالم)

اے علؑی درخت کے سایہ کے نیچے مباشرت نہ کرنا اس سے جو اولاد پیدا ہو گی وہ جلاد (ظا لم) بنے گی

(قاتل)

اے علی ؑاذان و اقامت کے دوران مباشرت نہ کرنا اگر اس سے اولاد پیدا ہو گی تو وہ قاتل بنے گی

(اندھا )

اے علی ؑمباشرت کرتے وقت شرم گاہ کو نہ دیکھنا اس دوران اگر بچہ پیدا ہوا تو وہ اندھا ہو گا

(خثنیٰ و بھانج )

اے علیؑ مباشرت کرتے وقت کسی نامحرم کا خیال نہ آنے پائے مجھے خوف ہے اس موقع پر اگر کوئی بچہ پیدا ہوا بیٹا ہوا تو خثنی اگر بیٹی ہوئی تو بھانج ہو گی

 (بستر میں پیشاب کرنا )

اے علؑی کھڑے ہو کر مباشرت نہ کرنا اس دوران اگر کوئی بچہ پیدا ہوا تو وہ بستر میں پیشاب کرنے کی عادت میں مبتلا ہو گا

چاد انگلیاں یا زیادہ انگلیاں

اے علی ؑعید قربان کی رات کو مباشرت نہ کرنا اس دوران اگر بچہ پیدا ہوا تو اس کی چار انگلیاں ہوں گی

کنجوس و سیاہ داغ

نیمہ شعبان کے دن کوئی زوجہ سے مباشرت کرے گا اس سے جو بچہ پیدا ہو گا وہ کنجوس ہو گا اور اس کے چہرہ پر سیاہ داغ ہوں گے

من لایحضر ج3ص129

(اندھا پیدا ہونا)

نبی ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) نے فرمایا نشہ کی حالت میں بیوی سے مباشرت نہیں کرنا ہو سکتا. ہے اس سے جو اولاد پیدا ہو وہ اندھی ہو .

(زانی یا زانیہ)

امام جعفر صادق ؑ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) فرماتے ہیں.

جو شخص اپنی بیوی کیساتھ مباشرت کرے اور اس کمرے میں چھوٹا بچہ جاگ رہا ہو اور انہیں دیکھ رہا ہو اور انکی باتیں و سانس کی آواز کو سن رہا ہو تو کبھی بھی وہ نیک اولاد د نہیں ہو گی اگر بچہ بیٹا ہوا تو زانی ہو گا اگر بیٹی ہوئی تو زانیہ ہو گی

وسائل الشیعہ ج2ص133

جادوگر

اے علؑی رات کی ابتدائی حصہ میں مباشرت نہ کرنا اس سے ہو سکتا ہے جو بچہ پیدا ہو وہ جادوگر ہو

علاج

( حافظہ قرآن و عادل)

نبی ﷺ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) نے علی ؑ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) سے فرمایا یا علی پیر کی رات کو زوجہ سے مباشرت کرنا اس سے جو بچہ پیدا ہو گا وہ حافظ قرآن اور خدا کی تقسیم پہ راضی رہنے والا ہو گا

شجاع و رحمدل

اے علی ؑ(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ) منگل کی شب کو زوجہ سے ہم بستری کرنا اس سے جو بچہ پیدا ہو گا اس کا منہ خوشبودار ,رحم دل,شجاع و بہادر ہو گا اور زبان غیبت سے پاک ہو گی

شریعت کے احکام کا تابع (عالم)

اے علؑی جمعرات کی شب زوجہ سے مباشرت کرنا اس سے جو بچہ پیدا ہو گا وہ شریعت کا پابند ہو گا.علماء کرام میں سے ایک عالم ہو گا .

 ( شیطان سے دور )

اے علی ؑجمعرات کو دن کے وقت جب سورج آسمان کے بلکل درمیان میں ہو زوجہ سے مباشرت کرنا اس سے جو فرزند عطا ہو گا اس کے بڑھاپے تک اس کے نزدیک بھی شیطان نہیں پھٹکے گا اور اللہ اس کو دین و دنیا کی بھلائی کے ساتھ رزق عطا کرے گا

( خطیب )

اے علؑی شب جمعہ بیوی سے مباشرت کرنا اس سے جو اولاد پیدا ہو گی خطیب و شاعر ہو گی

( دانا و عقلند)

اے علی ؑجمعہ کے دن عصر کے بعد زوجہ سے مباشرت کرنا اس سے جو اولاد پیدا ہو گی وہ بچہ دانا اور لوگوں سے معروف ہو گا

من لایحضر ج3ص552

علاج طب اہلبیؑت

سیب کا جوس دیں

بہی کا جوس دیں

دونوں اطراف سے دودھ پلائیں

Shopping Cart