نئی بیماریوں کی وجوہات

امام علؑی ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں

 بندے جوں جوں گناہوں کو نت نئے طریقوں سے بجالاتے رہیں گے خدا بھی ایسے طریقوں سے بلائیں بھجتا رہے گا جنہیں وہ سمجھ نہیں سکیں گے

میزان الحکمت ج3

امام باقرؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں

جب کوئی گناہ کسی قوم میں پایا جائے اور وہ اس گناہ کو سرعام انجام دیں تو وہ طاعون یا کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کی ان کی گشتگان میں مثال نہ ملے

مشکواة الانوار ج341

امام جعفر صؑادق( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں۔

ظہور سے قبل دو طرح کی اموات زیادہ ہوں گی ۔ایک سرخ اموات اور دوسری سفید

موت۔سرخ اموات تلواروں (جنگ) سے ہوں گی اور سفید اموات طاعون (وبائی امراض) سے ہوں گی

بحارالانوار ج14ص76

امام علی رضاؑ ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں.

جب بھی لوگ گناہوں میں مبتلا ہوتے ہیں تو وہ اپنے عمل کو نہیں جانتے خدا انہیں بلا(بیماریاں) میں مبتلا کر دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اسے جان نہ لیں

الکافی ج2ص275

امام علیؑ ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں.

جس میں رنگا رنگ کھانے کی حوس ہو وہ مختلف بیماریاں میں مبتلا ہو جاتا ہے

مفاتیح الحیات ص69

Shopping Cart