غصے کی آگ کو کیسے بجھائیں ؟

بعض لوگوں کوبہت زیادہ غصہ آتا ہے اس غصّہ کی وجہ سے خود اپنے ، دوسروں اور اہل خانہ کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں. کئی طریقوں کے زریعے غصہ کو کم کیا جاسکتا ہے

اھلیلج ( صفرا بر ) یہ طب اہلبیتؑ کی دوا ہے

کیونکہ اکثر غیظ وغضب صفرا کے غلبہ کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے اس کا علاج کرنا چاہئے

چکور کا گوشت

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں :جو چاہتا ہے کہ اسےغصہ کم آئے چکور کا گوشت کھائے

( طب الا ئمہ ، ص 107)

چکور (دراج یا تیھو ) وہ کبوتر ہے جو اڑ نہیں سکتا ہے کم بلندی پر پرواز کرتا ہے اور اس کو پکڑنا آ سان ہوتا ہے۔

ٹھنڈا پانی پینا

امام موسٰی کاظم علیہ السّلام فرماتے ہیں

ٹھنڈا پانی پینا معدہ میں غذا کو گھمانے اور ہاضمے کا سبب بنتا ہے ، غصہ کو کم کرتا ہے. دماغ، عقل اور درک کی قوت کو زیادہ کرتا ہے. صفرا اور سودا کو خاموش کرتا ہے. ( معتدل کرتا ہے

محاسن، ج2 ، ص572، ح15.

زمین پر ہاتھ رکھنا

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں

جب انسان پر غصہ کی حالت طاری ہو تو زمین کو پکڑے کیونکہ ( یہ کام ) شیطانی پلیدی کو اسے دور کرتا ہے

 ( کافی، ج2، ص304، ح12)

بیٹھنا

امام باقر علیه السلام فرماتے ہیں

جو شخص بھی غضبناک ہو اگر کھڑا ہے تو فوراً بیٹھ جائے ، کیونکہ بیٹھنے سے شیطانی پلیدی اسے دور ہو جائے گی

( کافی، ج2 ، ص302، ح2 )

رشتہ داروں کیساتھ ہاتھ ملانا

روایت میں ہے جس پر رشتہ دار غصہ کرے وہ اس کے نزدیک ہو اور اپنے ہاتھ سے اسے مس کرے ( مثلاً مصافحہ کرے) کیونکہ جب رشتہ دار آپس میں ملتے ہیں تو انکو آرام ملتا ہے

(کافی، ج2، ص302، ح2)

کدو کھانا

کدو کھانا انسان کو سکون دیتا ہے اور غصے کی آگ کو بجھادیتا ہے. روایت میں ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام نے کدو کھایا توانکا قوم کے بارے میں غصہ ختم ہو اور چونکہ کدو عقل کو زیادہ کرتا ہے اور جس کی عقل زیادہ ہوگی وہ غضب کی قوت پر غالب ہو گا.

پیامبر اسلام صلی الله عليه وآلہ وسلم فرماتے ہیں

آپ کدو کھائیں کیونکہ عقل کو زیادہ اور دماغ کو بڑھاتا ہے

(شعب الایمان ، ج5، ص102، ح5947)

نبیﷺ فرماتے ہیں

زیتون کھانا سودا و صفرا کو برطرف کرتا ہے ،بلغم کو کم کرتا ہے۔انسان کو خوش کرتا ہے غم کو ختم کرتا ہے

عیون اخبار الرضا ج1ص39

Shopping Cart