رنج و غم دور کرنے والی چیزیں

امام علی ؑفرماتے ہیں۔

پکا مضبوط صبر اور خدا پر مضبوط یقین غموں کو دور کرتا ہے

میزان الحکمت ج2 ص 207

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں۔

خدا کے قضا و قدر کے فیصلوں پر بھروسہ غم کو دور کر دیتا ہے

میزان الحکمت ج2 ص208

“جو ایمان لایا اور اس نے اپنی حالت کی اصلاح کر لی تو ایسے لوگوں پر نہ کسی طرح کا خوف طاری ہو گا اور نہ ہی وہ آرزو خاطر ہوں گے”

۔سورہ الانعام آیت 48

امام موسیٰ کاظؑم فرماتے ہیں۔

خدا کی مرضی پر راضی رہنا مومن کو غموں سے بچا لیتا ہے

بحارالانوار ج 71

خدا نے تازگی و خوشی کو اپنے اوپر یقین اور خدا کے فیصلوں پر راضی رہنے میں رکھا ہے اور رنج و غم کو شک اور خدا کے فیصلوں پر ناراض ہونے میں رکھا ہے

بحارالانوار ج77

امام حسین ؑفرماتے ہیں

تعجب ہے اُس پر جو موت پر یقین رکھتا ہے پھر کیونکر خوش رہتا ہے اور تعجب ہے اس پر جو خدا کے قضا و قدر کے فیصلوں پر یقین رکھتا ہے پھر کیونکر غمگین رہتا ہے

بحار الانوار ج73

نبی ﷺفرماتے ہیں

جو شخص کثرت سے استغفار پڑھتا ہے۔خدا اسے ہر غم و وہم سے کشائش و. آسائش فرمائے گا(غم دور کر دے گا)۔ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ کھول دے گا اور وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو گا

وسائل الشیعہ ج4 ص 475

رسول ﷺفرماتے ہیں۔

جو زیادہ استغفار کرے گا (دل سے خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے) خدا اسے ہر غم و تنگی سے نکال دے گا اور وہاں سے عطا کرے گا جہاں سے اس کا گمان تک نہ ہو

بحارالانوار ج 77

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں ۔

کپڑے دھو کر صاف کپڑے پہننا اور سر کا دھونا(نہانا) غم کو دور کرتا ہے

بحارالانوار ج76

امام علؑی  فرماتے ہیں

جو آخرت کا غم کرتا ہے خدا دنیا کے غم سے اسے آزاد کر دیتا ہے۔جو اپنے پوشیدہ کاموں کی اصلاح کرتا ہے خدا اس کے اعلانیہ کاموں کی اصلاح کر دیتا ہے۔جو خدا اور اپنے درمیان کے معاملات کو ٹھیک کر لیتا ہے۔خدا لوگوں سے اس کے تعلقات ٹھیک کر دیتا ہے

ثواب الاعمال و عقاب الاعمال ص63

غم کہاں کریں؟                   

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں

ہم (محمد ﷺو آل محمد ﷺ) کے غم میں غمگین انسان کی ایک آہ تسبیح ہوتی ہے اور اس کا ہم پر غم کرنا خدا کی عبادت ہوتا ہے

بحارالانوار ج75

امام علی ؑفرماتے ہیں۔

خوش گمانی دل کی راحت اور بدن کی سلامتی ہے۔

شرح‌ غرر الحکم، ج 3، ص 384۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا

اپنے [دینی] بھائیوں کے بارے میں اپنے گمانوں کو نیک بنا دو [اور ان پر خوش گمانی کرو] کہ اس کے نتیجے میں دل کا سکون اور طبیعت کی پاکیزگی ملتی ہے۔

محمد باقر مجلسی، بحار الانوار، ج 5، ص 196۔

امام جعفر صادق ؑفرماتے ہیں

نماز شب چہرے کو نورانی کرتی ہے ہم و غم کو برطرف کرتی ہے اور بینائی کو تیز کرتی ہے

تہزیب الاحکام ج2ص122

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں

کھانے کے بعد اور قبل ہاتھ دھونا ،فقیری کو ختم کرتا ہے اور پریشانی سے نجات دلاتا ہے

اصول کافی ج6ص290

Shopping Cart