دل کے بارے میں رویات اہل بیت ع

نبی ص فرماتے ہیں .انسان کے اندر (گوشت کا ایک ٹکڑا)دل ہوتا ہے ۔ اگر یہ صحیح سالم ہو تو باقی جسم بھی صحیح سالم ” جسم بھی صحیح ہوتا ہے، اگر یہ بیمار ہو تو باقی جسم بھی بیمار ہوتا ہے۔ وہ ہے “دل” الخصال صدوق ص ١۰۹
امام جعؑفر صاد ق فرماتے ہیں۔اے مفصل غور کرو کس نے دل کو سینے میں رکھا ہے کس نے اسے وہ چادر اڑھائی جسے تم جھلی کہتے ہو۔کس نے اس کی حفاظت کے لیے اسے ایسی جگہ رکھا جو پسلیوں کی ہڈیوں کے حفاظتی حصار میں ہے۔کس نے گوشت اور پھٹوں کے زریعے اس کی حفاظت کی جو اس کے اوپر ہیں تاکہ اس تک کوئی ایسی چیز نہ پہنچے جو اس میں خراش ڈال دے توحید المفصل ص164
امام جعفر صؑاد ق فرماتے ہیں سیب دل کے بہت مفید ہے بحاراالنوار ج66 ص175 امام علؑی فرماتے ہیں۔سرکہ دل کو روشن و زندہ کرتا ہے بحاد ج66 ص304
امام علؑی فرماتے ہیں۔مسور کی دال کھاؤ دل کو مضبوط کرتی ہے الکافی ج6 ص 343
امام مو ٰسی کاظؑم فرماتے ہیں۔بہ کھائیں دل کو مضبوط کرتا ہے المحاسن ج2 ص366 امام جعؑفر صاد ق فرماتے ہیں۔ناشپاتی کھاؤ۔دل کو جال بخشتی ہے مکارم االخالق ج379
امام علؑی فرماتے ہیں۔شہد استعمال کرو۔بیماریاں کو ختم کرتا ہے اور دل کو صاف کرتا ہے مکارم الخالق ج1 ص 359 امام جؑعفر صاد ق فرماتے ہیں۔تلبینہ کھاؤ۔دل کو صاف کرتا ہے المحاسن ج2ص171
نبی ص فرماتے ہیں۔خربوزہ کھاؤ۔دانتوں کو سفید کرتا ہے۔منہ کو خوشبودار بناتا ہے اور دل کو پاک کرتا ہے کرفس دماغ کو بڑھاتا ہے،دل کو تیز کرتا ہے دروس الشھید، ص290 طب االئمه ص27
امام علؑی فرماتے ہیں۔گوشت کو دودھ میں پکا کر کھاؤ۔کمزوری کا علاج ہے المحاسن ج2 ص368
امام جؑعفر صاد ق فرماتے ہیں۔جس کا قلب ضعیف ہے یا بدن میں کمزوری ہے وہ دنبہ کا گوشت گائے کے دودھ میں پکا کر کھائے بحار ج76 ص194
امام علی رضا ؑ فرماتے ہیں۔انا رکھاؤ ۔شیطان کو دور بھگاتا ہے اور دل کو نورانی کرتا ہے عیون الخبار باب ٣١
نبی ص فرماتے ہیں پانچ چیزیں دل کو مردہ کر دیتی ہیں
پُرخوری
زیادہ ہنسنا
زیادہ سونا
زیادہ باتیں کرنا
حرام خوری و غم
روضہ المتقین ج12ص4
نبی ص فرماتے ہیں۔کُندرکھاؤ۔عقل و حافظہ کو تیز کرتا ہے،دل کی سوزش کو ختم کرتا ہے،آنکھوں کی روشنائی میں اضافہ کرتا ہے بحاراالنوارج59ص294
نبی ص فرماتے ہیں :مویز کھاؤ دل کو مضبوط کر تا ہے
امام علؑی فرماتے ہیں۔کشمش دل کو تقویت پہنچاتی ہے،جسم سے سردی ختم کرتی ہے،روح کو تازہ کرتی ہے بحاراالنوارج63 ص151
امام علؑی ع فرماتے ہیں۔انجیر کھاؤ۔نالیاں و رگوں کو نرم کرتا ہے بحاراالنوار ج66ص186
امام جؑعفر صادق ع فرماتے ہیں۔بیگن کھاؤ۔ہر درد کے لیےفائدہ مند ہیں۔چہرہ کو چمکدار کرتے ہیں اور رگوں کو نرم کرتے ہیں۔منی کو زیادہ کرتے ہیں مکارم االخالق ج1 ص398
امام مو ٰسؑی کاظم ع فرماتے ہیں گنا کھاؤ۔نالیوں کو صاف کرتا ہے اور رگوں کو کھولتا ہے بحاراالنوار ج65ص189
امام مو ٰسؑی کاظم نے فرمایا کھڑے ہو کر بالوں میں کنگھی نہ کرو اس سے دل کمزور ہوتا ہے۔بیٹھ کر کنگھی کرو اس سے دل مضبوط اور جلد تازہ ہوتی ہے۔ “مستررک اوسائل ج١ص٤٢۹
امام علؑی فرماتے ہیں زیادہ کھا پی کر دل کو مردہ نہ کرو ۔کیونکہ دل کیھتی کی ماندہے جس کو اگر زیادہ پانی دیا جائے تو فصل تباہ ہو جاتی ہے
جامع االخبار
زیادہ کھانے سے بچتے رہو کیونکہ زیادہ کھانا دل کو سخت،اعضاء و جوارع کو اطاعت کی ادائیگی میں میں سُست اور کانوں کو وعظ و نصحیت سننے سے بہرا کر دیتا ہے۔ میزان الحکمت منتخب ص251
جس کی غذا کم ہوتی ہے اس کا شکم تندرست اور قلب صاف ہوتا ہے۔جس کی غذا زیادہ ہوتی ہے اس کا شکم بیمار اور قلب سخت ہوتا ہے منتخب میزان الحکمت ص247
رسول ص فرماتے ہیں۔چار چیزیں دل کو تباہ کرتی ہیں۔اس میں نفاق کی پرورش کرتی ہیں
۔لہولعب کا سننا
کسی کو حقیر سمجھ کر کچھ دینا
شاہی دربار میں جانا
شکار کی طلب
چار چیزیں دل کو تباہ و برباد کرتی ہیں۔
گناہ پر گناہ کرنا
عورتوں سے بہت زیادہ صحبت رکھنا
کسی بیوقوف سے جھگڑا کرنا جو پشت پر باتیں بنائے اور حق بات قبول نہ کرے
دولت مندوں کیساتھ بیٹھنا
الخصال ص124
خون کھانا
خون کھانا منہ کو بدبودار کرتا ہے خوشبو کو گندہ کرتا ہے،بدشکل بناتا ہے اور جنون کی بیماری پیدا کرتا ہے،دل کو سخت کرتا ہے نرمی و مہربانی کو کم کرتا ہے۔یہاں تک کہ اس پر بھروسہ نھیں ہے وہ اپنے والدین و بچوں کو قتل کر دے۔نہ اس کے رشتہ دار امان میں ہوتے ہیں اس سے اور نہ یہ امان میں ہوتا ہے الکافی ج6 ص66
امام جؑعفر صاد ق فرماتے ہیں ۔خون اس لیے الّللہ نے حرام کیا ہے۔یہ دیوانگی،رحمت کی کمی اور سنگدلی کا باعث ہوتا ہے اور ممکن ہے انسان اپنے بیٹے یا باپ کو قتل کر ڈالے تفسیر برہان ج1ص434
امام علؑی فرماتے ہیں شھد تمام بیماریاں کے لیے شفا ہے خود اس میں کوئی بیماری نہیں ہے۔وہ بلغم کو کم اور دل کو روشن کرتا ہے بحارلانوارج63ص294
جب بھی گوشت پکاؤ اچھی طرح دھو کر پکاؤ تا کہ اس میں کوئی خون نہ رہ جاۓ
ادویات اہل بیتؑ
داروی تقویت قلب( یہ دوا تقریبا تمام دل کی بیماریاں کے لیے زبردست ہے )
سفرجل( یہ دوا تمام خون کی بیماریاں ،رگوں کے بند ہونے اور وال کے لیے بہترین ہے ) مرکب 6
قرص خون
داروی بازکنندہ عروق( طب اہلبیؑت کی دوا تمام دل کی رگوں اور تمام رگوں کو کھولنے کے لیے معجزہ کے طور پر کام کرتی ہے)
جامع رضا بآب بہ( یہ بھی دل کے لیے فائدہ مند ہے دل کی تمام بیماریاں کے لیے فائدہ مند ہے) Quince بہ
پیسٹ

Shopping Cart