حفظان صحت اور طب اہلبیت

نبی ص فرماتے ہیں۔

معدہ تمام بیماریاں کا گھر ہے اور پرہیز تمام بیماریاں کا علاج ہے

بحارالانوار

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

جب سونے سے اٹھو اس وقت تک کسی برتن میں ہاتھ نہ ڈالو جب تک اپنے ہاتھوں کو تین بار اچھی طرح دھو نہ ڈالو

الجماع الصغیر ج1ص69

نبی ﷺفرماتے ہیں

مسواک کرو اور پاکیزہ رہو

الجماع الصغیر ج1ص148

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔

ہر پندرہ دن میں نورہ کا استعمال کرنا سنت ہے اگر بیس دن گزر جائیں تمہارے پاس وسیلہ بھی نہ ہو تو قرض لیکر نورہ استعمال کرو

الکافی ج6 ص506

رسول ﷺفرماتے ہیں

اپنے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں کیونکہ شیطان ڈھکنوں کو دور نہیں پھینکتا اور بند برتن کو نہیں کھولتا

عل الشرائع ص 577

امام رضا علیہ السلام فرماتےہیں

کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے پاکیزہ غذاؤں کو حلال،اور گندی غذاؤں کو حرام قراردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس حکم میں بے شمار حکمتیں ہیں۔ اللہ تعالی نے ان تمام غذاوں کو حرام یا مکروہ قرار دیا ہے جو مضر صحت ہوں اور

وہ غذائیں جو انسانی جسم کے لئے فائدہ مند اور ضروری ہوں اسے واجب یا مستحب قرار دیا ہے اور وہ غذائیں جو انسانی جسم کے لئے نہ نقصان دہ ہوں

اور نہ ہی فائدہ مند اسے مباح قرار دیا ہے۔

نبی ﷺفرماتے ہیں

آلودہ کپڑوں کو گھر سے باہر پھینک دو کیونکہ یہ آلودگی کے لیے بدترین جگہ ہے

من لایحضر ج4ص3

رسول ﷺنے فرمایا

جب چھینک آئے تو اپنے ہاتھوں کو چہرے کے سامنے کر لو اور آہستہ سے چھنکو

الجماع الصغیر ج1ص116

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں

انسان کو اس طرح زندگی گزارنا چاہے کہ اس کا ماحول آلود نہ ہو کیونکر اگر اس کا ماحول آلود ہو گیا تو ایک دن آئے گا اس کے لیے زندگی گزارنا مشکل اور شاہد ناممکن ہو جائے گا

سپرمین ان اسلام ص286

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں

جو کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھوتا یے وہ کشائش و سلامتی میں ہوتا ہے

الکافی ج6ص290

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔

کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھو کر کپڑے(تولیہ) سے خشک نہ کریں

سفر کا آغاز

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔

سفر کا آغاز صدقہ دینے سے اور آیت الکرسی کی تلاوت سے کرو

الکافی ج4ص283

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

نیم گرم پانی (ابال کر پانی ) پئیں ہر بیماری کے لیے اچھا ہے اس میں ضرر نہیں ہے

مکارم الاخلاق ص 157

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

نیکی ناگہانی پیش آنے والی مصیبت کو دفع کرتی ہے اور صدقہ کے زریعے غضب الہی سے نجات ملتی ہے

قربالسناد ص 9

امام علی ع فرماتے ہیں

کتے کے قریب ہونے سے پرہیز کرو

تحف العقول ص100

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

خدا پاک ہے اور صفائی کو دوست رکھتا ہے۔وہ پاکیزہ ہے اور پاکیزگی کو دوست رکھتا ہے۔بس زندگی کا ماحول پاکیزہ رکھو۔

نہج الفصحاتہ ص296

علاج

شہد تمام بیماریوں کا علاج ہے اور اس میں کوئی بیماری نہیں ہے. بلغم کو کم کرتا ہے اور دل کو روشن کرتا ہے.

مکارم الأخلاق ، ص 166

امام جعفر صادقؑ  فرماتے ہیں

.شلجم کھاؤ.جزام کی رگ کو ختم کرتا ہے اور ہر درد کو جسم سے باہر نکال دیتا ہے

المحاسن، ج 2، ص 333

رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم فرماتے ہیں

کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے ، سوائے موت کے

طب الآئمه ، ص 51

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

اجوائن تمام بیماریوں کا علاج ہے ورم اور سوجن کا اس سے بہتر کوئی علاج نہیں

مکارم الأخلاق، ص 18

امام علی رضا ؑفرماتے ہیں۔

قرآن ہر بیماری کے لیے شفا ہے

تخصصی طب اسلامی ص 171

(ڈپیرشن نہ کریں (ڈپریشن کو ختم کرنے کے لیے میری دوسری کتاب نفسیاتی امراض پڑھیں

امام علؑی فرماتے ہیں

غم و غصہ نصف بڑھاپہ ہے۔

(نھج البلاغہ, ص ١٣٥،١٤٣)

ایک اور روایت میں ہے کہ

زیادہ غم و غصہ کرنا جلد بوڑھے ہونے کا سبب ہے۔

( تحف العقول ص ٣٥٧)

رسول ﷺفرماتے ہیں

جو شخص زیادہ غم و اندوہ میں رہتا ہے تو اسکا بدن مریض ہوجاتا ہے۔

(تحف العقول ص٥٧)

صاف لباس پہننا

امیرالمومنؑین فرماتے ہیں

کہ صاف لباس پہننا غم و غصہ کو ختم کرنے کا باعث ہے۔

(اصول کافی ج ٦،ص ٤٤٤)

Shopping Cart