جو چیزیں جسم کو سستی سے بچاتی ہیں

الف۔مچھلی کھانے کے بعد کھجور کھانا

سعید بن جناح سے نقل ہے کہ امام جعفر صادق (علیہ سلام)کے ایک رشتہ دار کہتے ہیں کہ امام ؑنے چند کھجور طلب کئے اور نوش فرمائے پھر فرمایا: ’’اس وقت میرا کھجور کھانے کا دل نہیں چاہ رہا تھا لیکن کیونکہ مچھلی کھائی تھی اس لئے کھجور کھالئے۔”

پھر فرمایا:جو کوئی مچھلی کھائے اور اس کے بعد چند کھجوریں یا تھوڑا شہد نہ کھائے اور سو جائے تو صبح تک اس کے جسم پر سستی چھائی رہے گی۔

الکافی، ج 6، ص 323

ب۔کھانسی

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں

چار چیزوں کو برا نہ سمجھو…… اور کھانسی کو،کیونکہ وہ فالج کے جراثیم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے۔

طب الائمہ ع

ج۔دعا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم:اَنس سے مخاطب ہو کر فرمایا:

کیا تمہیں ایسی دعا نہ سکھاؤں جو اگر تم ہر روز صبح کی نماز کے بعد تین دفعہ پڑھو تو خدا وند عالم کوڑھ،برص،جسم کی سستی اور نابینائی کو تم سے دور کردے؟ کہو

“اے خدا اپنی بارگاہ سے مجھے راہنمائی عطا کر،اپنے فضل و کرم کی مجھ پر بارش برسا،اپنی رحمت سے مجھے نعمت سے سرشار کردے اور اپنی برکتیں مجھ پر نازل فرما۔”

طب الائمہ ع

Shopping Cart