بیماریوں کو جسم سے باہر نکالنے والی چیزیں

امام جعفر صادق علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں

جو بھی ایک لقمہ چربی کھائے ، وہ لقمہ اتنی ہی مقدار میں بیماری کو بدن سے خارج کرتا ہے.

شیخ یعقوب کلینی ، کافی ، ج6 ، ص311 ، ح 5

امام جعفر صادق علیہ السلام سے پیامبر اکرم صلی اللٰہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد کے بارے میں  (جو بھی ایک لقمہ چربی کھائے ، وہ لقمہ اتنی ہی مقدار میں بیماری کو بدن سے خارج کرتا ہے. ) پوچھا گیا فرمایا: مراد گائے کی چربی ہے.

احمد ابن محمد ابن خالد برقی ، المحاسن ، ج2 ، ص 255

شہد تمام بیماریوں کا علاج ہے اور اس میں کوئی بیماری نہیں ہے. بلغم کو کم کرتا ہے اور دل کو روشن کرتا ہے.

مکارم الأخلاق ، ص 166

کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے ، سوائے موت کے.

طب الآئمه ، ص 15

سنا کے ساتھ علاج کیجئیے کیونکہ اگر کوئی چیز موت کو پلٹا سکتی ہوتی تو وہ سنا ہی ہے

مکارم الأخلاق، ج 1، ص 409،

کھجور برنی

نبیﷺ. ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں

کھجور برنی غذا کو ہضم کرتی ہے ،تھکاوٹ کو ختم کرتی ہے،بیماریاں کو جسم سے باہر نکالتی ہے

المحسن ج2ص533

انجیر

امام جعفر صادقؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں۔

منہ کی بدبو کو ختم کرتا ہے ،بیماریاں کو ختم کرتا ہے

الکافی ج6ص358

امام جعفر صادقؑ ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں

.شلجم کھاؤ.جزام کی رگ کو ختم کرتا ہے اور ہر درد کو جسم سے باہر نکال دیتا ہے

المحاسن، ج 2، ص 333

امام علی ؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں۔

آب آسمان(بارش کا پانی ) جسم کو پاک کرتا ہے اور جسم سے بیماریاں کو باہر نکالتا ہے

الکافی ج6ص386

امام علی علیہ السلام ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتےہیں

پیامبر اکرم صلی الله عليه و آلہ وسلم کے پاس گوشت اور چربی کی بات ہوئی. فرمایاکوئی ٹکڑا بھی معدہ میں مستقر نہیں ہوتا ہے مگر یہ کہ شفا پیدا ہوتی ہے اور بیماری اس جگہ سے چلی جاتی ہے

شیخ صدوق ، محمد بن علی ، عیون اخبار الرضا ، ج2، ص 41،

رسول خدا ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں کہ

زکام خدا کے سپاہیوں میں سے ایک سپاہی ہے۔خدا اسکو ، بیماری کی طرف بھیجتا ہے تاکہ وہ بیماری کو برطرف کردے۔

 (اصول کافی ج ٨،ص ٣٨٢،ح ٥٧٩.)

نماز شب جسم سے بیماریاں کو باہر نکالتی ہے

الدعوات ص 77

بیماریوں سے بچاو

امام علی ؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں

زرد رنگ کا یاقوت ہاتھوں میں پہنو طاعون میں مبتلا نہیں ہوں گے

کنزالعمال ج6ص665

نبی ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں.

وہ خدا جس کا کوئی معبود نہیں صدقہ کے زریعے بیماریاں کو ختم کر دیتا ہے

الکافی ج4ص5

امام علی ؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں.

کم کھانے سے انسان بہت سی بیماریاں سے محفوظ رہتا ہے

غررالحکم ص320

امام علی ؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں.

حمام سے نکلتے وقت پاؤں پر سرد پانی ڈالو ڈالو کیونکہ ایسا کرنے سے بیماریاں ختم ہوتی ہیں اور جب نیا کپڑا پہنو تو یہ دعا پڑھو

اللهم البسنی التقوی و جَنِّبنِی الرَّدی جب تم ایسا کرو گے ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہو گے

 زکر

نبی ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں ۔

لاحول ولاقوة الا بالله .تمام بیماریاں کا علاج ہے ۔جس میں کم ترین غم و غصہ ہے

مسترک ج5ص521

Shopping Cart