بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا

بچوں کا بستر پر پیشاب نکل جانا عام بات ہے ۔پانچ سال کی عمر تک اکثر بچوں کا بستر پر پیشاب نکل جاتا ہے۔بچے رات کو بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں

وجوہات

مثانہ کی کمزوری

ذہنی الجھن اور تناؤ

گہری نیند

سوتے میں ڈرنا

علاج طب اہلبیؑت

مرکب تین

روایت

معصومین«علیهم السلام» سے راویت ہوئی ہے کہ دو حصے سعد ایک حصہ زعفران کو الگ الگ پیس لیں اور پیسی ہوئی سعد کو ایک ریشمی کپڑے سے چھان لیں ، پھر انکو اکٹھا ملا دیں اور اس شہد کے ساتھ جس کی جھاگ اتار لی گئی ہو کے ساتھ ملا کر گولی کی شکل میں بنا لیں اور ایک نئے برتن میں زعفران کے ساتھ لکھیں

بِسْمِ اللَّهِ الرحمن الرحیم

إنَّ اللَّهَ یُمْسِكُ السَّماوَاتِ و الأرضَ أنْ تَزُلا وَ لَئِنْ زَالَتا إنْ أَمْسَکَهُمَا مِنْ أحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إنَّهُ

کانَ حَلیماً غَفُوراً.

اس آیت کو برتن کی ہر جگہ پر لکھ دیں اور کوئی جگہ خالی نہ بچے ، پھر اس ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھوئیں اور ایک صاف شیشے کے برتن میں ڈال دیں. پھر سورہ حمد اور تین بار سورہ اخلاص ، سورہ فلق ، ناس ، آیۃ الکرسی ، سورہ حشر اور بنی اسرائیل کی آخری آیات کپڑے پر لکھے. اس وقت لکھے

بِسْمِ اللَّهِ الرحمن الرحیم

إنَّ اللَّهَ یُمْسِكُ السَّمَاوَات

اور لکھے

یَا مَنْ هُوَ هَکَذَا لاَ هَکَذَا غَیْرُهُ أمْسِكْ عَنْ فُلانِ بنِ فُلانٍ مَا یَجِدُ مِنْ غَلَبَةِ البَوْل

اس دعا کو اگر عورت ہے گھٹنوں پر اور اگر مرد (لڑکا ) ہے ناف کے نیچے باندھیں. پھر اس گولی کو ( جو سعد اور زعفران کے ساتھ آمادہ کی ہے ) سونے کے ٹائم اس پانی کے ساتھ دیں ( تعویذ والا ) اور حتماً کم پانی پیئے اور انشاءاللہ اس کی بیماری دور ہو جائے تو دعا کو کھول دیں تاکہ پیشاب رک جانے والی بیماری میں مبتلا نہ ہو جائے.

مکارم الاخلاق ص820

Shopping Cart