اداسی یا ناامیدی

ایک ایسی پست موڈ اور فعالیت سے گریز کی کیفیت ہے جو ایک شخص کے خیالات، اس کے رویے، رجحات، جذبات اور خوشحالی کے احساس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اداسی بھرا موڈ ایک عام عارضی رد عمل ہے جو کچھ ایسے زندگی کے واقعات کے دوران دیکھا جاتا ہے جیسے کہ کسی عزیز کا انتقال یا اہل خانہ میں کسی کی لمبے عرصے تک گھر سے دور رہنے کے وقت ہو سکتا ہے۔ یہ کبھی کبھی کسی جسمانی مرض کی علامت بھی ہو سکتی ہے اور کبھی کبھی طبی علاج و معالجہ کے دوران کسی ڈرگ کا منفی اثر بھی ہو سکتی ہے۔ اداسی کا موڈ کچھ موڈ کی بد نطمیوں کی وجہ سے بھی ممکن ہے جن میں اہم اداسی کی بد نظمی یا ڈیستھائیمیا بھی ممکن ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ خوشی اور اداسی کی کیفیات کا تعلق غذا سے بھی ہو سکتا ہے۔ چنانچہ برطانیہ کے ماہر محققین صحت کہتے ہیں کہ جو لوگ زیادہ میٹھا کھانے کے عادی ہوتے ہیں وہ اوسط اور کم مقدار میں میٹھا کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ اداس رہتے ہیں

Shopping Cart