علاج
تباشیر+کاسنی+سداب
امام علی رضا (علیہ سلام) فرماتے ہیں
جو شخص یرقان سے بچنا چاہتا ہے اسے چاہے گرمی کے موسم میں جب کسی مکان کا دروازہ کھولے تو فوراً اُس میں داخل نہ ہو اور جاڑے کے موسم میں بند کمرے سے فوراً باہر نہ نکلے
رسالة الزھبیة ص40
نبی ﷺفرماتے ہیں۔
جب پانی پینے کی خواہش ہو تو پانی ایک دم نگلنا درد جگر کا باعث بنتا ہے (دو یا تین سانسیں میں پئیں)
مکارم الاخلاق ص157
دن کو کھڑے ہو کر پانی پیو غذا کو ہضم کرتا ہے اور رات کو کھڑے ہو کر پانی پینے سے صفرا کی زیادتی ہوتی ہے
حلیة المتقین ص 116
امام جعفر صادقؑ(علیہ سلام) فرماتے ہیں
اگر کوئی چاہتا ہے ۔وہ معدہ کی بیماری میں مبتلا نہ ہو۔وہ کھانے کے درمیان میں پانی نہ پئیے۔درمیان میں پانی پینے سے جسم سرد ہو جاتا یے۔خوراک لے جانے والی نالیوں میں پانی آ جاتا یے۔معدہ بیمار ہو جاتا ہے
مستررک الوسائل ج17ص7
امام صادق علیہ السلام فرما تے ہیں
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم افطار کا آغاز حلو ے سے کرتے تھے اور حلوے سے روزہ کھولتے تھے،اگر حلوہ نہیں ہوتا تھا تو کسی دوسری میٹھی چیز یا کھجور سے اگر وہ بھی نہیں ملتا تھا تو نیم گرم پانی سے افطار کرتے تھے پھر فرماتے تھے کہ”نیم گرم پانی معدے اور جگر کو صاف کرتا ہےاور سر کے درد کو ختم کرتا ہے”
روضة الواعظین ص341
ایک شخص نے امام جعفر صادق ؑ(علیہ سلام) سے جگر کی شکایت کی آپ نے فرمایا فصد کھلواو
مکارم الاخلاق ص76
امام علی رضا ؑ(علیہ سلام) فرماتے ہیں۔
شربت زبیب جگر کی بیماریاں کے لیے فائدہ مند ہے
بحارالانوار ج59ص315
مرکب ایک جگر کی بیماریوں کا علاج ہے
طب الائمہ ص75
حضرت حزقیل ؑ(علیہ سلام) کو جگر کی تکلیف ہوئی۔خدا سے شکایت کی اللہ نے وحی کے زریعے بتایا ۔انجیر کا دودھ لے لو اور اس کو سینہ پر لگائیں۔
المحاسن ج2ص553
امام باقر (علیہ سلام) فرماتے ہیں
کا گوشت یرقان کے لیے مفید ہے( Pterocles) قطا
الکافی ج6ص312
امام باقر (علیہ سلام) فرماتے ہیں۔
جو شخص یرقان و آنکھ کے موتیا میں مبتلا ہو وہ سورہ بینہ کو لکھ کر گلے میں ڈالے ۔اس کے لیے فائدہ مند ہے
مسترک الوسائل ج4ص315
ایک شخص نے امام موسیٰ کاظم (علیہ سلام) سے تلی کی بیماری کی شکایت کی آپ نے فرمایا ترہ کھا لو
الکافی ج6ص190
ایک شخص نے امام جعفر صادق ؑ(علیہ سلام) سے تلی میں بیماری کی شکایت کی آپ نے فرمایا۔ترہ کو گائے کے گھی میں پکا کر تین دن کھائیں۔
مکارم الاخلاق ص383