کان کی بیماریاں

کان سے بیماری کا بچاو

اﻣﺎم ﻋﻠﯽ رﺿﺎ ﻋﻠﯿﮧ اﻟﺴﻼم ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

ﺟﻮچاہتا ہے اس کے کان میں کبھی درد نہ ہو وہ سوتے وقت کان میں روئ(کپاس)ڈال کر سوۓ

بحارالانوار ج59,ص324

ﻧﺒﯽﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ۔

ﺟﻮ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ سر اور کان اور کان کی بیماری میں کبھی مبتلا نہ ہو اسےجب چھینک آے تو 

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ و عَلَى كُلِّ حَالٍ صَلِیّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ    پڑھے

طب النبی ص32

امام جعفر صادق علیہ سلام  فرماتے ہیں۔

تل(Sesame oil)+سرسوں(Mustard)

ایک مٹھی تل چھلکے کے ساتھ اور ایک مٹھی سرسوں لے لیں  ہر ایک کو جدا جداپیس لیں پھران کو آپس میں ملا لیں اور ان کا تیل نکالیں  پھر اس تیل کو شیشی میں ڈالیں  اور دھات کے ڈھکن کے سے بند کر دیں اور جب چاہیں استفادہ کریں

استعمال

(پہلے دو قطرے کان میں ڈالیں  پھر روئ کو کان میں ڈالیں اس کو کم سے کم تین دن تکرار کریں (کان درد کے لیے بہترین ہے

طب الائمہؑ ص22

نبی ﷺ نے فرمایا

سداب عقل و دماغ کو زیادہ کرتا ہے۔منی کو بدبودار بناتا ہے۔کان کے درد کا علاج ہے

مکارم الاخلاق ص180

کان کی بیماریوں کا اہم ترین علاج سداب ہے سداب سے استفادہ کے لیے زیتون کے تیل کو سداب پر ڈالیں پھر اس کو ہلکی آنچ پر رکھیں رات سے صبح تک رکھے پھر اس کو صاف  کریں اور کان میں قطرے ڈالیں انشاء اللہ ٹھیک ہو جا ئیں گے

طب الائمہؑ ص 83

علاج

نبی ﷺفرماتے ہیں

چنبیلی یا بنفشہ (Violet oil)

چنبیلی کا تیل یا بنفشہ کے تیل پر سات بار اس آیت کو پڑھیں

إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا 

پھر تیل کو کان میں ڈالیں ,کان میں درد ختم ہو جائے گا

بحارالانوار ج92ص61

ایک شخص نے آئمہ (علیہ سلام) سے اس طرح شکایت کی کہ کان سے پیپ اور خون آتا ہے امامؑ نے فرمایا قدیم ترین پنیر کو کوٹ لو پیس لو اور اسے نرم کرو پھر عورت کے دودھ کے ساتھ ملا لو اور ہلکی آگ پر رکھو پھر دودھ اور قطروں کو کان میں ڈالو اللہ کے اذن سے ٹھیک ہو جاےگا

ﺗﺴﺒﯿﺢ زﮨﺮاسلام اللہ علیہا

راوندی امام جعفر صادق علیہ سلام کے کچھ اصحاب سے اس طرح نقل کرتا ہے کہ میں نے امام جعفر صادق علیہ سلام سے کان کے بھاری پن کی شکایت کی تو امام علیہ سلام نے فرمایا تسبیح زھرا سلام اللہ علیہا پڑھو 34 مرتبہ اللہ اکبر ،33 مرتبہ الحمدللہ اور 33 مرتبہ سبحان اللہ پڑھو البتہ اس تسبیح کو لگاتار اور  روزانہ پڑھنا لازم ہے تاکہ کان کے بھاری پن اور کم سننے کا علاج کرے

الدعوات ص198

امام باقر علیہ سلام فرماتے ہیں۔

گوشت کھانا سننے اور دیکھنے کی  طاقت میں اضافہ کرتا ہے

بحارالانوار ج59ص273

نبی ﷺ نے فرمایا

جس کے کان سے بھنبھانے کی آواز آتی ہے وہ  مجھ پر صلوات پڑھے

مَنْ زَکَرَنِی بِخَرٍ ذَکَرَہُ اللّہُ بِخَیْرٍ

جو بھی نیکی و خوبی کے ساتھ مجھے یاد کرتا ہے اللہ بھی اسے نیکی کے ساتھ یاد کرے گا

الاختصاص، شیخ مفید،ص160

نبی ﷺفرماتے ہیں

مرزنجوش کان کی گرفتگی کے لیے مفید ہے

بحارالانوار ج62ص299

Shopping Cart