وبائی مرض سے بچاؤ

شکر اور گڑ کے زریعے وباء کا علاج

امام صادق علیہ السلام

ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام سے وباء کے بارے میں پریشانی کا اظہار کیا ۔

امامؑ نے پوچھا: آپ پاک مبارک کے بارے میں کیسے ہیں ؟

میں نے کہا : پاک مبارک کیا ہے؟

(فرمایا: آپکی سلیمانی (شکر

امام صادق علیہ السلام نے یہ بھی فرمایا: سب سے پہلے جس نے شکر کو بنایا سلیمان ابن داوود علیہ السلام تھے۔

الکافی ، ج 6، ص 333

امام علی ع فرماتے ہیں۔

شھد ہر بیماری کا علاج ہے۔

المحاسن ج2ص499

امام علی ع فرماتے ہیں

گائے کے دودھ میں شفا ہے

المحاسن ج2ص494

نبی ﷺفرماتے ہیں

کلونجی موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے

دعائم الاسلام ج2ص149

امام علی ع فرماتے ہیں

جو شخص صبح نھار منہ اکیس دانے سرخ کشمش کھائے گا. وہ بیمار نہیں ہو گا اگر بیمار ہوا تو صرف موت کے وقت ہی ہو گا

بحارالانوار ج62

نبی ص فرماتے ہیں۔

اگر کوئی ایک چمچ اسپند روزانہ استعمال کرے اس کے قلب سے حکمت کے چشمے ظاہر ہوں گے ۔ستر بیماریاں کا علاج ہے جس میں سے کم ترین بیماری جزام ہے

بحارالانوار ج59ص23

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔

نبی ﷺکو جب بھی سر میں درد ہوتا تھا۔روغن کند یا انفیه استعمال کرتے تھے

بحار الأنوار، ج 16، ص 290

امام علی ع فرماتے ہیں۔

سعوط(انفیہ) استعمال کرو سر سلامت رہتا ہے,بدن کو پاک کرتی ہے اور سر کے ہر قسم کے درد سے بچاو ہے

تحف العقول ص59

امام علی ع فرماتے ہیں۔

(صعتر معدہ کو تیز کرتا ہے(ھاضوم میں بھی صعتر پڑتا ہے

المحاسن ج2ص516

امام علی رضا ع فرماتے ہیں۔

کاسنی اور روغن بنفشہ کو ملا کر پیشانی کے اوپر لگائیں اس سے بخار و سردرد ختم ہو جاتا ہے

الکافی ج6ص363

نبی ﷺفرماتے ہیں

لہسن استعمال کرو اس میں ستر بیماریاں کی شفا ہے

مکارم الاخلاق ص182

امام علی ع فرماتے ہیں۔

عناب کھاو۔بخار کو ختم کرتا ہے

مکارم الاخلاق ص175

امام علی ع فرماتے ہیں

تین کام حافظہ کو طاقتور کرتے ہیں اور بلغم کو ختم کرتے ہیں کندر کھانا،مسواک کرنا اور تلاوت قرآن

الخصال ص613

کنگھی کرنا بلغم کو ختم کرتا ہے

الکافی ج6ص371

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔

چار چیزیں مزاج کو معتدل کرتی ہیں۔انار کھانا،بنفشہ، پکی ہوئی کھجور کھانا،کاسنی کھانا

الخصال ص 132

بسم الله الرحمن الرحیم

یا هُوَ یا مَن هُوَ یا مَن لَیسَ هُوَ اِلّا هُوَ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ وَ اَجعَل لِحامِلِ کِتابی هذا مِن کُلِّ هَمٍّ وَ غَمٍّ وَ اَلَمٍ وَ مَرَضٍ وَ خَوفٍ وَ فَرَجًا

وَ مَخرَجًا بِحَقِّ مُحَمَّدٌ عَلِیٌ فاطِمَهُ الحَسَنُ وَ الحُسَینُ عَلِیٌّ مُحَمَّدٌ جَعفَرُ مُوسی عَلِیٌّ مُحَمَّدٌ عَلِیٌّ الحَسَنُ میم حا میم دال علیهم الصلوات و السلام

سلامتی

امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں۔

سلامتی چھپی ہوئی نعمت ہوتی ہے جب یہ نعمت ہوتی یے انسان کو احساس بھی نہیں ہوتا اور جب یہ نعمت ختم ہو جاتی ہے تو انسان کو یاد آتی یے

من لایحضر ص 376

امام علی فرماتے ہیں

جو چھوٹے اور معمولی مصائب کو عظیم سمجھتا ہے خدا اس کو بڑی مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے جب تم دیکھو خدا تم پر مسلسل بلا نازل کر رہا ہے تو سمجھو وہ تمہیں بیدار کر رہا ہے.مصیبت پر صبر کرو.جتنا مصیبت پر صبر ہوتا ہے اتنا ہی ثواب ملتا ہے

غرر الحکم ص 95

امام جعفر صؑادق فرماتے ہیں۔

نماز فجر اور مغرب کے بعد سات دفعہ لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ

پڑھے گا خدا اسے ستر اقسام کی بیماریاں سے محفوظ رکھے گا جس سے کم ترین بیماری پیسی و جنون ہے

المحاسن ج2ص487

امام علی فرماتے ہیں

زرد رنگ کا یاقوت ہاتھوں میں پہنو طاعون میں مبتلا نہیں ہوں گے کنزالعمال ج6ص665

Shopping Cart