وہ چیزیں جو تمام بیماریوں کا علاج ہیں.
1)شہد
امام علی علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
َ الْعَسَلُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَ لَا دَاءَ فِيهِ يُقِلُّ الْبَلْغَمَ وَ يَجْلُو الْقَلْب
شہد تمام بیماریوں کا علاج ہے اور اس میں کوئی بیماری نہیں ہے. بلغم کو کم کرتا ہے اور دل کو روشن کرتا ہے.
مکارم الأخلاق ، ص 166
2)دودھ
امام علی علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
َ حَسْوُ اللَّبَنِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاء
دودھ پینا سوائے موت کے تمام بیماریوں کا علاج ہے.
الخصال ، ج 2 ، ص 636 .
3)کلونجی
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام
کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے ، سوائے موت کے.
طب الآئمه ، ص 51
4)اجوائن
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں
الثُّفَّاءُ دَوَاءٌ لِكُلِّ دَاءٍ وَ لَمْ يُدَاوَ الْوَرَمُ وَ الضَّرَبَانُ بِمِثْلِه
اجوائن تمام بیماریوں کا علاج ہے ورم اور سوجن کا اس سے بہتر کوئی علاج نہیں.
مکارم الأخلاق، ص 191
5)سنا
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
«تَدَاوَوْا بِالسَّنَا، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَرُدُّ الْمَوْتَ لَرَدَّهُ السَّنَا»
سنا کے ساتھ علاج کیجئیے کیونکہ اگر کوئی چیز موت کو پلٹا سکتی ہوتی تو وہ سنا ہی ہے.
قرب الإسناد ، ص 110، ح 379.
6)ھلیلہ سیاہ
رسول اکرم صلی الله عليه و آلہ وسلم( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
عَلَيْكُمْ بِالْإِهْلِيلَجِ الْأَسْوَدِ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةِ الْجَنَّةِ وَ طَعْمُهُ مِنْهُ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ
ھلیلہ سیاہ سے ضرور استفادہ کرو ، یہ جنت کے درختوں اور اس کے زائقے میں سے ہے. اور اس میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے.
مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل ،ج16 ،ص450
7)جو کی روٹی
ابی الحسن علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
فَضْلُ خُبْزِ الشَّعِيرِ عَلَى الْبُرِّ كَفَضْلِنَا عَلَى النَّاسِ وَ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَ قَدْ دَعَا لِأَكْلِ الشَّعِيرِ وَ بَارَكَ عَلَيْهِ وَ مَا دَخَلَ جَوْفاً إِلَّا وَ أَخْرَجَ كُلَّ دَاءٍ فِيه
جو کی روٹی کی فضیلت گندم کی روٹی پر ایسے ہی ہے جیسے ہماری فضیلت لوگوں پر یہ پیٹ میں داخل نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ پیٹ سے تمام بیماریوں کو نکال دیتی ہے
الكافي (ط – الإسلامية) ،ج6، ص : 304.
8)کاسنی
امام رضا علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
ُ الْهِنْدَبَاءُ شِفَاءٌ مِنْ أَلْفِ دَاءٍ مَا مِنْ دَاءٍ فِي جَوْفِ ابْنِ آدَمَ إِلَّا قَمَعَهُ الْهِنْدَبَاء
کاسنی کھانا تمام بیماریوں کا علاج ہے. ابن آدم کے پیٹ میں جو بھی بیماری ہو کاسنی اس کو جڑ سے نکال دیتی ہے.
الكافي (ط – الإسلامية) ج6، ص 362
کجھور
امیر المؤمنین علی علیہ السلام ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں
كُلُوا التَّمْرَ فَإِنَّ فِيهِ شِفَاءً مِنَ الْأَدْوَاءِ.
کجھور کھاؤ کیونکہ اس میں بیماریوں سے علاج موجود ہے.
المحاسن ، ج2،ص 528
گنے کی شکر
امام موسی کاظم علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
ُ مَنْ أَخَذَ سُكَّرَتَيْنِ عِنْدَ النَّوْمِ كَانَتْ لَهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام
جو بھی شکر کے دوٹکڑے سوتے وقت کھائے اس کے لئے سوائے موت کے ہر بیماری سے شفاء ہے.
مكارم الأخلاق ،ص167
10)بینگن
امام جعفر صادق علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
كُلُوا الْبَاذَنْجَانَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَ لَا دَاءَ لَهُ.
بینگن کھاؤ کیونکہ ہر بیماری کو دور کرتا اور اس کی وجہ سے کوئی بیماری نہیں ہے
الكافي (ط – الإسلامية)، ج6، ص 373
11)چقندر کے پتے
امام رضا علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
يَا أَحْمَدُ كَيْفَ شَهْوَتُكَ لِلْبَقْلِ فَقُلْتُ إِنِّي لَأَشْتَهِي عَامَّتَهُ قَالَ فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ فَعَلَيْكَ بِالسِّلْقِ فَإِنَّهُ يَنْبُتُ عَلَى شَاطِئِ الْفِرْدَوْسِ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنَ الْأَدْوَاء
اے احمد! سالاد سے دلچسپی کیسی ہے. میں نے کہا سب کو پسند کرتا ہوں. فرمایا: اگر ایسا ہے تو چقندر ( پتے ) لازمی استفادہ کریں. جنت کے کنارے پر اگتے ہیں اور اس میں بیماریوں سے شفاء۔ ہے
المحاسن ، ج2 ،ص 519
12)دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑے
امام جعفر صادق علیہ السلام( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) فرماتے ہیں
كُلُوا مَا يَسْقُطُ مِنَ الْخِوَانِ فَإِنَّهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ بِإِذْنِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَشْفِيَ بِهِ.
دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھاؤ. کیونکہ جو اسے شفاء چاہتا ہے اللہ کے اذن سے اس کام میں ہر بیماری سے شفاء ہے.
الكافي (ط – الإسلامية) ، ج6، ص : 299
13)قرآن
امام علی رضا ؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں۔
قرآن ہر بیماری کے لیے شفا ہے
تخصصی طب اسلامی ص 171
14)زم زم
امام جعفر صادق ؑ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں۔
آب زم زم ہر بیماری کا علاج ہے
طب الائمہ ص52
نبی ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں
گرم پانی تمام بیماریاں کے لیے فائدہ مند ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہے
دعائم الاسلام ج2ص101
نبی ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں
جو کوئی اکیس دانے کشمش کھائے نھار منہ وہ تمام بیماریاں سے محفوظ رہے گا
الکافی ج6ص301
امام جعفر صادقؑ ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں۔
رسول ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم) نے فرمایا جب تم کسی شہر میں وارد ہو تو اس شہر کا پیاز کھاو۔وہ تم سے اس شہر کی وبا کو دور رکھیں گا
اصول کافی ج6ص 376
(آذمودہ ہے کرونا وائرس میں آذمایا ہوا ہے)
نبی ﷺ( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم)فرماتے ہیں
روغن بنفشہ کو دیگر روغنوں پر وہی برتری ہے جس طرح اہلبیت ع کو دوسروں پر برتری حاصل ہے
قرب الاسناد ص118