(آنکھوں کی بیماریاں و سرمہ اہلبیت (علیہ سلام

امام جعفر صادق (علیہ سلام) فرماتے ہیں۔

نبی ﷺسونے سے پہلے دائیں آنکھ میں چار اور بائیں آنکھ میں تین سلائیاں سرمہ ڈالتے تھے

اصول کافی ج8ص172

آنکھوں کی بیماریوں کی وجوہات

ترنج کھانا Citron

امام رضا علیہ السلام(علیہ سلام)فرماتے ہیں

رات کے وقت تُرنج کھانا بھینگے پن کا سبب بنتا ہے۔

بحار الأنوار، ج 62،

غسل کرنے سے قبل دوبارہ ہم بستری کرنا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حضرت علی علیہ السلام کو نصیحت

اے علی! ایسا نہ ہو کوئی نزدیکی کے وقت اپنی بیوی کی شرم گاہ کی طرف نگاہ کرے بلکہ آنکھوں کو بند رکھے کیونکہ شرم گاہ کی طرف دیکھنا بچے کی نا بینائی کا سبب بنتی ہے۔

علل الشرائع، ص 514

شرم گاہ کو دیکھنا

:امام علی علیہ السلام

ایسا نہ ہو کہ تم میں سے کوئی اپنی بیوی کی شرم گاہ کے اندر دیکھے کیونکہ ممکن ہے کہ ایسی چیز دیکھو جو تمہارے لئے خوشگوار نہ ہو اور شاید نابینائی کا سبب بن جائے۔

بحارالانوار ج103ص287

ظہر کے بعد بیوی کے پاس جانا

:اے علی علیہ السلا م

ظہر کے بعد بیوی سے ہم بستری نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں اولادہو تو وہ بھینگی ہوگی اور شیطان انسان کے بھینگے پن سے خوش ہوتا ہے۔

کتاب من لا یحضره الفقیه، ج 3، ص 552

اول رات زوجہ کے پاس جانا

امام رضا علیہ السلام(علیہ سلام)فرماتے ہیں

سردی اور خزاں میں رات کے ابتدائی حصّے میں ہمبستری نہ کرو کیونکہ اس وقت معدہ اور  پیٹ  پُر  ہو تےہیں اور یہ بات نا پسندیدہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بینائی میں کمزوری اور عقل میں کمی کا خطرہ بھی ہے۔

بحار الأنوار، ج 62

بڑے بال رکھنا

امام موسٰی کاظم (علیہ سلام) فرماتے ہیں۔

سر کے بال بڑے نہ رکھو۔بینائی ضعیف ہوتی ہے، آنکھوں سے روشنی کم ہوتی ہے،سر کے بال کاٹنے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے

مستطرفات السرائر ص57

علاج

رسول ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ و اﻟﮧ وﺳﻠﻢ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺟﺲ ﮐﻮ آﻧﮑﮭﻮں ﻣﯿﮟ درد ﮨﻮ دوﻧﻮں آﻧﮑﮭﻮں ﻣﯿﮟ ﺑﺎرش ﮐﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﻗﻄﺮے ڈاﻟﮯ درد ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

مستدرک الوسائل ج17ص33

شافیہ فالج و آنکھوں کے درد کے لیے مفید ہے

بحارالانوار ج62ص269

ﭘﯿﺎﻣﺒﺮ ﺧﺪا ﷺنے فرمایا

مرزنجوش ﮐﺘﻨﯽ اﭼﮭاپودا ہے۔ ﻣﺮزﻧﺠﻮشﻋﺮش ﮐﮯ سائے ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ اﮔﺘﯽ ﮨﮯ اور اس ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ آﻧﮑﮭﻮں ﮐﮯﻟﯿﮯ ﺷﻔﺎ ﮨﮯ

مکارم الاخلاق ص45

اﻣﺎم ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎدق ﻋﻠﯿﮧ اﻟﺴﻼم ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

ﺟﺐ ﻗﺒﺮ رﺳﻮل ﷺﮐﮯ ﭘﺎس ﺟﺎؤ۔ﺟﻮ ﻣﻨﺒﺮ ﮨﮯ اﺳں کو  ﻣَﺲ ﮐﺮو۔ﺟﻮ اس ﺳں کﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮨﮯ اﺳﮯ بھی ﻣَﺲ ﮐﺮو۔ﺧﺪا ﮐﺎ زﮐﺮ ﮐﺮو۔ﺧﺪا ﺳﮯ دﻋﺎ ﻣﺎﻧﮕﻮ۔آﻧﮑﮭﻮں ﮐﺎ ﻧﻮر آ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔

اصول کافی ج4ص553

امام جعفر صادق (علیہ سلام)فرماتے ہیں۔

سرمہ کافوری آنکھوں میں درد کو برطرف کرتا ہے

ہمان ج8ص383

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

مشروم(کھمبی) آنکھوں کے لیے شفا ہے

عیون اخبار الرضا ج1ص80

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

کھمبی من و سلوی میں سے ہے اور من و سلوی جنت میں سے ہیں اور کھمبی کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے

اصول کافی ج6ص370

خضاب کے چودہ فوائد

پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں

ایک درہم خضاب کے لیے خرچ کرنا ان ہزار درہموں سے بہتر جو راہ خدا میں خرچ کیے جائیں. اس میں چودہ فوائد ہیں

ہوا کو کانوں سے دور کرتا ہے

آنکھوں سے غبار کو ختم کرتا ہے

آنکھوں کو روشنی عطا کرتا ہے

ناک کو نرم کرتا ہے

منہ میں خوشبو پیدا کرتا ہے

دانتوں کی جڑوں ( مسوڑوں ) کو مضبوط کرتا ہے

بغل کے نیچے آلودگی کو دور کرتا ہے

شیطانی وسوسوں کو کم کرتا ہے

ملائکہ اس کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں

مؤمن کی خوشحالی کا سبب بنتا ہے

کافروں کے غصہ کا سبب بنتا ہے

زینت ہے

خوشبو ہے

عذاب قبر سے چھٹکارے کا سبب اور منکر و نکیر اس سے شرم کرتے ہیں

الخصال ص497

کلینی ، یعقوب ، الکافی ، ج 6 ص482

پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں

بہی کھانا انسان کی آنکھوں کے اطراف  کی سیاہی کو ختم کرتا ہے

طب النبیؐ ، ص 8

امام جعفر صادق (علیہ سلام)سے ایک شخص نے آنکھوں و چہرے کی زردی کی شکایت کی آپ نے فرمایا سرخ شکر کو آب کاسنی کیساتھ ملا کر کھاو

طب الائمہ ص138

آنکھوں کی سفیدی

امام جعفر صادقؑ سے ایک شخص نے آنکھوں کی سفیدی ،دانت میں درد اور جوڑوں میں سوجن کی شکایت کی آپ نے فرمایا سرمہ نشادر استعمال کریں۔(سرمہ نشادر وہ چیزیں جس سے نشادر تیار کیا جاتا ہے

طب الائمہؑ ص 87

ابی خضیب فرماتے ہیں۔میں نے خواب میں مولا علی(علیہ سلام) کو دیکھا اور آنکھوں کی سفیدی اور دھندلے پن کا زکر کیا آپ نے فرمایا سرمہ عنابی استعمال کریں(سرمہ عناب وہ چیزیں ہے   جس سے سرمہ عناب تیار کیا جاتا ہے

مکارم الاخلاق ص 176

کسی نے امام جعفر صادق (علیہ سلام)سے آنکھوں کی سفیدی اور داڑھ کے درد کی تکلیف کے ساتھ جوڑوں میں ریاح کی بھی شکایت کی امام نے فرمایا۔سرمہ نشادر لگائیں آنکھوں میں

طب الائمہ ص87

پرہیز

کھجور

بائیں طرف سونا

کالے جوتے پہننا

حضرت سلیمان و ابوزر بیمار ہو گے۔آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہو گے۔نبی ﷺعیادت کے لیے آئے اور فرمایا بائیں کروٹ نہ سونا اور کھجور نہ کھانا انشاء اللہ شفایاب ہو جاو گے

ہمان ص 85

بینائی میں اضافہ کرنے والی غذائیں

امام علیؑ فرماتے ہیں

کھانے کے بعد اور پہلے ہاتھ دھلائی کرنے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے

اصول کافی ج6 ص290

امام جعفر صادق(علیہ سلام) فرماتے ہیں۔

مسواک اراک کریں۔آنکھوں سے پانی آنے کو ختم کرتا ہے اور بینائی میں اضافہ کرتا ہے

اصول کافی ج6 ص 496

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

مسواک کرو۔بینائی کو زیادہ کرتا ہے،،بلغم کو ختم کرتا ہے

مکارم الاخلاق ص 50

نبی ﷺامام علی (علیہ سلام)سے فرماتے ہیں۔

اے علی (علیہ سلام)مسواک اراک استعمال کرو۔پیغمبروں کی سنت ہے۔منہ کو خوشبودار بناتی ہے بینائی میں اضافہ کرتی ہے

الخصال ص481

نبی ﷺفرماتے ہیں ۔

بہ کھائیں آنکھوں کی بینائی زیادہ کرتا ہے

مکارم الاخلاق ص 171

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

مہندی لگاؤ۔بالوں کو گرنے سے بچاتی ہے،بینائی میں اضافہ کرتی ہے اور بدن کو خوشبودار بناتی ہے

اصول کافی ج6ص483

ﺑﮩﯽ

ﭘﯿﺎﻣﺒﺮ اﮐﺮم ﷺ فرماتے ہیں

ﺑﮩﯽ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ اور اﯾﮏ دوﺳﺮے ﮐﻮ ﺗﺤﻔﮧ ﻣﯿﮟ دﯾﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺑﮩﯽ آﻧﮑﮭﻮں ﮐﻮ روﺷﻦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ اور اور دل ﻣﯿﮟ دوﺳﺘﯽ ﭘﯿﺪا ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

مکارم الاخلاق ص171

زﻣﺰم

اﺑﻦ ﻋﺒﺎس ﺳﮯ اس ﻃﺮح ﻧﻘﻞ ﮨﻮا ﮨﮯ

ﺧﺪاوﻧﺪ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﺐ ﻣﯿﭩﮭﮯ ﭘﺎﻧﯿﻮں ﮐﻮ ﺧﺸﮏ ﮐﺮ دے ﮔﺎ ﺳﻮاۓ آب زﻣﺰم ﮐﮯ . ﮐﮧ اﺳﮑﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﺨﺎر اور ﺳﺮ درد ﮐﻮ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ

اور آﻧﮑﮭﻮں ﮐﻮ روﺷﻦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﯿﮟ

الدعوات ص159

امام موسٰی کاظم (علیہ سلام) فرماتے ہیں۔

تین چیزیں دیکھنے کی قوت میں اضافہ کرتی ہیں اثمد کا سرمہ لگانا ،سبزہ اور خوبصورت چہرے کو دیکھنا

المحاسن ج،2ص622

برنی کجھور

رﺳﻮل ﺧﺪاﷺ:

: ﺑﺮﻧﯽ ﻧﺎﻣﯽ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﯽ ﮐﮭﺠﻮر ﮐﮯ ﻓﻮاﺋﺪ ﺑﯿﺎن ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮۓ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ

 ﯾﮧ ﺟﺒﺮاﺋﯿﻞ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﻮں ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﺒﺮ دی ﮨﮯ ﮐﮧ آﭘﮑﯽ ان ﮐﮭﺠﻮروں ﻣﯿﮟ ﻧﻮ ﺧﺼﻮﺻﯿﺎت ﭘﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ اﯾﮏ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ آﭘﮑﯽ دﯾﮑﮭﻨﮯ اور ﺳﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﻗﻮت ﻣﯿﮟ اﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ

اصول کافی ج2ص613

حنان بن سدیر کہتے ہیں کہ ایک دن میں امام جعفر صادق (علیہ سلام) کے پاس گیا اور میں نے سیاہ جوتا پہنا ہوا تھا۔ آنحضرتؑ نے فرمایا اے حنان تم نے سیاہ جوتے کیوں پہن رکھے ہیں کیاتو نہیں جانتا کہ سیاہ جوتا تین خصوصیات رکھتا ہے؟

یہ بینائی کو ضعیف کرتا ہے۔

قوت جنسی کو ضعیف کرتا ہے۔

اور غم و غصے کا باعث بنتا ہے۔

نیز یہ ستمگروں کا جوتا ہے۔

پس میں نے پوچھا کہ میں کونسے رنگ کے جوتے پہنوں؟

آپ نے فرمایا زرد رنگ کا جوتا پہنو کہ یہ تین خصوصیات رکھتا ہے

بینائی زیادہ کرتا ہے۔

قوت جنسی کو تقویت دیتا ہے۔

اور غم و غصہ کو دور کرتا ہے۔ نیز یہ پیغمبروں کا جوتاہے۔

اصول کافی ج ٦، ص٤٦٥ 

نبی ﷺفرماتے ہیں۔

کندر کھاؤ۔عقل کو بڑھاتا ہے۔دل کو مضبوط کرتا ہے اور آنکھوں کو جلا بخشتا ہے

بحارالانوار ج59ص294

امام جعفر صادق(علیہ سلام)  فرماتے ہیں۔

چار چیزیں بینائی کو زیادہ کرتی ہیں۔گیس کو ختم کرتی ہیں ان کا کوئی نقصان نہیں ہے،صعتر،نمک

،اجوائن و آخروٹ

ہمان ص199

Shopping Cart